وزارت تعلیم فیڈرل ایجوکیشن کا آن لائن کلاسز کے لئے نیشنل ایجوکیشن ٹی وی شروع کرنے کا فیصلہ
وزارت تعلیم فیڈرل ایجوکیشن کا آن لائن کلاسز کے لئے نیشنل ایجوکیشن ٹی وی شروع کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزارت تعلیم اور تعلیمی ماہرین نے آن لائن کورسز کے لئے قومی ٹیلی وژن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکا آغاز پی ٹی وی کے ساتھ شراکت سے کیا جائیگا ، تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے تمام اسباق قومی ٹی وی پر منتقل کیے جائیں گے۔ ماہرین تعلیم طلباء لیکچر دینگے جو کے ٹیلی ویژن پر نشر کیے جائیں گے۔
بدھ کے روز وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اطلاع ملی ہے کہ وزارت تعلیم نے کوویڈ 19 کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہونے کے بائس پہلی سے باوریں جماعت کے لئے ایس ایل او پر مبنی تعلیمی مواد کو پھیلانے کے لئے ایک قومی ٹی وی چینل شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ مواد مختلف تعلیمی خدمات فراہم کرنے والوں کی شراکت میں بلا معاوضہ تیار کیا جائے گا۔ فیڈرل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ (ایف ڈی ای) کو حکم جاری کیا گیا ہے کے وہ جلد سے جلد ایمرجنسی لرننگ مراکز تیار کریں جہاں ماہرین مضامین کے نصاب کا جائزہ لیں گے اور اسے تیار کریں گے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کے مواد کو نشر کیا جائیگا انھیں مناسب پہچان بھی دی جائے گی۔
وزیر تعلیم مستقل بنیاد پر اس پروجیکٹ کی نگرانی کریں گے اور اپریل کے شروعواتی دنوں میں چینل کی نشریات کا آغاز کردینگے۔ اس سلسلے میں 26 مارچ کو 1030 بجے وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں تمام صوبوں کو بریفنگ بھی جاری کی جائے گی۔ وزیر نے اس عمل میں شریک تمام عہدیداروں / کارکنوں کی شراکت کو بھی سراہا۔