تعلیم کے شعبے میں ناقص کارکردگی، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

تعلیم کے شعبے میں ناقص کارکردگی، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

تعلیم کے شعبے میں ناقص کارکردگی، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

پنجاب کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن نے پی ٹی آئی حکومت کے معیاری تعلیم کے لیے کیے گئے اقدامات کو بیان کیا

اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے تعلیمی شعبے کے لیے کچھ نہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر کے تمام محکموں کی تقدیر چلانے پر ٹریژری بینچوں کا گھیرائو کر لیا۔

ٹریژری نے موجودہ بحرانوں کے لیے ماضی کی حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جبکہ اپوزیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ناکارہ اور ناتجربہ کار قرار دیا، اپوزیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے ملک کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

مزید پڑھئے: ایم ڈی کیٹ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی لیے جائیں گے

سوال و جواب کے سیشن کے دوران مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے اعلیٰ تعلیم پر سوالات اٹھائے کہ حکومت نے تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ہر محکمہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے۔

جس پر پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں نے اراکین اسمبلی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت تھی جس نے معیاری تعلیم کے لیے مناسب اقدامات کیے، ملک بھر میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں قائم کیں ورنہ ماضی میں کسی حکومت نے ایسے اقدامات نہیں کیے تھے۔

مزید پڑھئے: حکومت کا جی 5 اسلام آباد میں یونیورسٹی کھولنے پر غور

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ صحت اور تعلیم کے شعبے پر اپنی ترجیحات قائم کرے اور اس پر توجہ دے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 28 ستمبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو