ایچ ای سی کا انڈرگریجویٹ اسکالر شپس کا اعلان
ایچ ای سی کا انڈرگریجویٹ اسکالر شپس کا اعلان
ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے گلگت بلتستان میں انڈر گریجویٹ طلباء کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔
وہ طلباء، جن کا مقصد ایچ ای سی کی تسلیم شدہ سرکاری یونیورسٹیوں سے انڈر گریجویٹ ڈگریاں حاصل کرنا ہے، اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، ہاسٹل فیس اور دیگر چارجز شامل ہوں گے جو کل سالانہ 240،000 روپے بنتے ہیں۔
مزید پڑھئے: میٹرک اور انٹر میڈیٹ کا رزلٹ جاری کردیا گیا
طلباء کو 25،000 روپے اور کتابوں کے لیے 30،000 روپے کا الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ امیدواروں کی صنف، ذات، نسل یا مذہب سے قطع نظر اسکالرشپ دی جائے گی۔
بیچلرز پروگراموں میں پہلے سے رجسٹرڈ طلباء (زیادہ سے زیادہ ایک تعلیمی سال رکھنے والے) اسکالرشپ کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
امیدواروں کو ایچ ای سی کی طرف سے کئے گئے اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ میں ان کے اسکور کی بنیاد پر قبول کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کم از کم 50 فیصد اسکور لازمی ہے۔
مزید پڑھئے: حکومت کا جی 5 اسلام آباد میں یونیورسٹی کھولنے پر غور
اہلیت کے معیار کے مطابق امیدواروں کے پاس گلگت بلتستان کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ ایچ ایس ایس سی اور ایس ایس سی کورس مکمل کرنا، زیادہ سے زیادہ عمر 22 سال اور داخلے کے عمل میں ایچ ای سی اور بی ایس کے معیار پر پورا اترنا لازمی ہے۔
اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر 2021 ہے۔