سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان، صرف 2 فیصد امیدوار کامیاب
سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان، صرف 2 فیصد امیدوار کامیاب
جمعرات کو اعلان کردہ نتائج کے مطابق صرف 2 فیصد امیدواروں نے سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نتائج کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امتحان میں بیٹھے ہوئے 18،553 امیدواروں میں سے صرف 1.96 فیصد امیدوار مسابقتی امتحان میں کامیاب ہوسکے تھے۔
سی ایس ایس کے امتحان میں شامل ان 18 ہزار 553 امیدواروں میں سے تین سو چھیاسی امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا۔ امتحان دینے والے افراد میں 226 مرد اور 138 خواتین شامل تھیں۔
مزید پڑھیئے: متحانات لازمی ہوں گے ، شفقت محمود نے افواہوں کو مسترد کردیا
کُل امیدوار جنہیں تقرری کے لیے تجویز کیا گیا تھا ان کی تعداد221 تھی اور ان میں 142 مرد اور 79 خواتین شامل ہیں۔
اس سے پہلے ہونے والے سی ایس ایس کے امتحان میں امیدواروں کے پاس ہونے کا تناسب 3 فیصد تھا
نتائج جاننے کے لیئے لنک پر کلک کریں