دو اعشاریہ صفر تین فیصد امیدوار سی ایس ایس 2020 کے تحریری امتحان میں کامیاب

دو اعشاریہ صفر تین فیصد امیدوار سی ایس ایس 2020 کے تحریری امتحان میں کامیاب

دو اعشاریہ صفر تین فیصد امیدوار سی ایس ایس 2020 کے تحریری امتحان میں کامیاب

منگل کے روز فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس کے امتحان برائے 2020 کے تحریری حصے کے نتائج کا اعلان کیا۔

کمیشن کے شائع کردہ امتحانی گزٹ کے مطابق سی ایس ایس کے مسابقتی امتحان برائے 2020 کے لیے مجموعی طور پر 39،630 امیدواروں نے داخلہ لیا جن میں سے 18،553 حاضر ہوئے اور 376 نے تحریری امتحانات پاس کرلیا۔ سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2020 میں پاس ہونے والے امیدواروں کی شرح 2.03 فیصد ہے۔

دوسری جانب تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی اب اسکریننگ ہوگی جس میں طبی معائنہ، نفسیاتی تشخیص اور وائیوا لیا جائے گا۔

نتائج دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو