دو اضلاع کے علاوہ پنجاب بھر میں آج سے کالج کھول دیئے گئے

دو اضلاع کے علاوہ پنجاب بھر میں آج سے کالج کھول دیئے گئے

دو اضلاع کے علاوہ پنجاب بھر میں آج سے کالج کھول دیئے گئے

تمام اساتذہ اور عملے کے دیگر ارکان کو 5 جون تک کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) نے کووڈ نائنٹین کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام نجی و سرکاری کالجوں کو 31 مئی (پیر) سے دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیئے: حکومت نے برٹش کونسل کو 26 جولائی سے ’ او لیول کے خصوصی امتحانات‘ منعقد کرنے کی اجازت دے دی

ایچ ای ڈی کے سیکریٹری ندیم محبوب نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ خانیوال اور رحیم یار خان کے علاوہ پورے صوبے میں تمام نجی و سرکاری کالج دوبارہ کھولے جائیں گے کیونکہ دونوں اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے اس لیے ابھی وہاں تعلیمی ادارے نہیں کھولے جارہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ، دونوں اضلاع کے کالجز آئندہ احکامات تک بند رہیں گے۔

حکام نے تمام اساتذہ اور عملے کے دیگر ارکان کو 5 جون تک کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں طلباء نے جسمانی کلاسوں کے بغیر بورڈ کے امتحانات منعقد کرنے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی پابندیوں کے سبب ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیئے: اقلیتی طلبا کے لیے کے پی میں 2 فیصد داخلہ کوٹہ مقرر

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ آن لائن امتحانات لیں کیونکہ انہوں نے لیکچرز میں بھی مجازی طور پر (ورچوئلی) شرکت کی ہے۔

اس سے قبل ، پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے 7 جون سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ صوبائی حکومت نے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے قبل سرکاری اور نجی اساتذہ کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا تھا۔

مراد راس لاہور کے وحدت روڈ پر صرف اساتذہ کے لیے قائم ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

مزید پڑھیئے: سندھ اسمبلی، میٹرک تک ناظرہ قرآن کی تعلیم کے بل کی منظوری کیلیے نوٹس جاری

مزید یہ کہ خیبر پختونخوا حکومت نے چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں اور ہری پور سمیت 31 مئی (پیر) سے صوبے کے مزید پانچ اضلاع میں اسکول کھولنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

کووڈ کیسز کے تناسب میں کمی کے بعد کے پی کے 21 اضلاع پہلے ہی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرچکے ہیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو