کے پی کے میں بچوں کا پشتو زبان میں تعلیم دینے کا مطالبہ
کے پی کے میں بچوں کا پشتو زبان میں تعلیم دینے کا مطالبہ
خیبرپختونخوا کے نوجوان طالب علموں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ صوبے میں پشتو زبان کو درس وتدریس کے لیے متعارف کروائے تاکہ ان اسٹوڈنٹس کی معاشی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
یہ مطالبہ بین الاقوامی مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر پشاور پریس کلب میں ہونے والے ایک مظاہرے میں سامنے آیا۔
مزید پڑھیں: ورچوئل یونیورسٹی کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے کورسز مفت پیش کرنے کا اعلان
پشاور پریس کلب میں روایتی ملبوسات پہنے بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ حکام کی توجہ پشتو زبان کی طرف مبذول کرانے کے لیے آواز اٹھا رہے تھے۔
پلے کارڈز پر مختلف نعرے درج تھے جو خطے میں تعلیم کے میڈیم کے طور پر لوگوں کی توجہ پشتو زبان کی ضرورت کی طرف متوجہ کراتے تھے جبکہ مظاہرین نے حکومت سے پشتو زبان کی تشہیر کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلبا رہنمائوں نے اسکولوں میں انگریزی زبان کو دی جانے والی بلاجواز اہمیت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ فطری طور پر ہر بچہ اپنی مادری زبان میں تیزی سے سیکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: علی سدپارہ کی یاد میں گلگت بلتستان حکومت کوہ پیمائی کا اسکول تعمیر کرے گی
مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہر بچے کے لیے اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کے حق کو تسلیم کیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ پختون بچوں کا حق ہے کہ وہ اسکولوں میں اپنی مادری زبان میں سیکھیں۔