علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی کا آغاز کردیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی کا آغاز کردیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پورے پاکستان میں اساتذہ کو تربیت دینے کے لیے لاہور ریجنل سینٹر میں ورچوئل ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی پورٹل تشکیل دیا ہے۔
یہ پلیٹ فارم جاپان کی بین الاقوامی تعاون ایجنسی اور الائیٹ پاکستان جو ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کے پی حکومت صوبے میں 20 نئے ڈگری کالجز قائم کرے گی
منگل کے روز پورٹل کی افتتاحی تقریب میں اے آئی او یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے شرکت کی اور کہا کہ اس منصوبے سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں حائل ہونے والی جسمانی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے گا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر برائے خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہیں یقین ہے کہ یہ پلیٹ فارم دور دراز کے مقامات پر خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ کو جدید تدریسی صلاحیتوں اور مواد کے تخلیقی علم سے آراستہ کرکے مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے اسکول کی تعلیم کی حوصلہ افزائی اور نظام کو ڈیجیٹائز بنانے کے لیے اے آئی او یو کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: پی ای سی نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
وائس چانسلر نے پورٹل کو لرننگ مینیجمنٹ سسٹم کے طور پر شناخت کیا جس میں ملک بھر میں خاص طور پر دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی معیاری کارکردگی کو حاصل کرنے کے لیے مواد، معیاری ویڈیوز، سیکھنے کی سرگرمیاں، تشخیص اور آراء کی پالیسی شامل ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اے آئی او یو کو جولائی تک مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا تاکہ دور دراز کے علاقوں میں جہاں بغیر کسی انٹرنیٹ کی سہولت کے اساتذہ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہیں آف لائن سہولیات کو استعمال کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔