این ای ڈی یونیورسٹی نے اپنے قیام کے 100 سال مکمل کرلیے

این ای ڈی یونیورسٹی نے اپنے قیام کے 100 سال مکمل کرلیے

این ای ڈی یونیورسٹی نے اپنے قیام کے 100 سال مکمل کرلیے

کراچی میں واقع این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے رواں سال یعنی2021 میں اپنے قیام کے 100 سال مکمل کیے ہیں، ملک کے اس اہم تعلیمی ادارے کو1921 میں قائم کیا گیا تھا۔ انجینئرنگ کے شعبے میں گریجویٹس کی تعلیم و تربیت کے لیے معروف این ای ڈی یونیورسٹی پاکستان کے قدیم ترین اداروں میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں:  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی کا آغاز کردیا

اس سے پہلے این ای ڈی یونیورسٹی کا ​​نام پرنس آف ویلز انجینئرنگ کالج تھا۔ این ای ڈی یو ای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے انکشاف کیا کہ اس انجینئرنگ کالج کا سنگ بنیاد 1921 میں پرنس آف ویلز کے دورے کے موقع پر رکھا گیا تھا۔

ڈاکٹر حشمت لودھی نے بتایا کہ قیام پاکستان سے قبل جیکسن نام کے ایک برطانوی افسر اس کالج کے قیام کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے۔

پروفیسر لودھی نے بتایا کہ اس تاریخی ادارے میں 540 سے زیادہ ماہر تعلیم لیکچرارز اور پروفیسرز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں 200 پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی 34 انڈرگریجویٹ، 50 سے زیادہ ماسٹرز اور 21 پی ایچ ڈی پروگرامز کی پیش کش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  کے پی حکومت صوبے میں 20 نئے ڈگری کالجز قائم کرے گی

تقسیم سے پہلے یہ تعلیمی ادارہ بمبئی یونیورسٹی سے وابستہ تھا تاہم قیام پاکستان کے بعد یہ حکومت سندھ کے دائرہ اختیار میں آگیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو