ورچوئل یونیورسٹی کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے کورسز مفت پیش کرنے کا اعلان

ورچوئل یونیورسٹی کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے کورسز مفت پیش کرنے کا اعلان

ورچوئل یونیورسٹی کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے کورسز مفت پیش کرنے کا اعلان

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے تمام پاکستانی عوام کے لیے چھ ہفتوں کی مفت مصنوعی انٹلیجنس (اے آئی) ٹریننگ کا اعلان کیا ہے۔

اس مفت کورس کے فوائد حاصل کرنے کے لیے کسی بھی طالب علم کے لیے عمر یا منفرد کمپیوٹنگ ڈگری ہونے کی کوئی شرط نہیں ہے۔

اس کورس کے لیے کم سے کم انٹرمیڈیٹ قابلیت کے حامل افراد درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کورس کے لیے انگریزی اور اردو دونوں ہی زبانوں میں تحریری مواد اور ویڈیو لیکچرز شامل ہوں گے۔

اس طرح سب ہی مصنوعی ذہانت کے بنیادی اصولوں کو سمجھ سکتے ہیں۔

حقیقی دنیا کے مسائل کو جاننے اور سمجھنے کے لیے آپ کو اے آئی کی بنیادی حکمت عملیوں سے واقفیت حاصل کرنے کا یہ کورس ایک اچھا موقع ہے۔

اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کا مستقبل ہے اور ہر کوئی اے آئی میں استعمال ہونے والے طریقوں اور آلات کی بنیادی معلومات چاہتا ہے۔

مصنوعی ذہانت سے مراد انسان کی ذہانت کی نقالی کے لیے کمپیوٹر، مشین کے طریقے اور دیگر آلات شامل ہیں۔

اے آئی میں مشینوں کو انسانوں کی طرح سوچنے، انسانوں جیسے سلوک اور اس کی تقلید کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

 ہر کمپیوٹر جو اپنے سابقہ ​​تجربے سے حقیقی زندگی کے مسائل کو حل کرنا سیکھ سکتا ہے اسے اے آئی مشین سمجھا جاسکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کی کامل خصوصیت کسی مسئلے کو حل کرنے کے طریقوں کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی صلاحیت ہے۔

مشین لرننگ مصنوعی ذہانت کا ایک لازمی پہلو ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ کمپیوٹر سسٹم انسانوں کی مدد کے بغیر خود بخود نئے اعداد و شمار سے سیکھ سکتے ہیں اور اس کا جواب دے سکتے ہیں۔

آرٹی فیشل انٹٰلیجنس میں ٹیکسٹ یعنی تحریری مواد، امیجز (تصاویر) یا ویڈیوزکے ذریعے سیکھنے کے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔

ورچوئل یونیورسٹی کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے کورسز مفت پیش کرنے کا اعلان

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو