علی سدپارہ کی یاد میں گلگت بلتستان حکومت کوہ پیمائی کا اسکول تعمیر کرے گی
علی سدپارہ کی یاد میں گلگت بلتستان حکومت کوہ پیمائی کا اسکول تعمیر کرے گی
گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے نامور کوہ پیما علی سدپارہ کے گاؤں میں کوہ پیمائوں کو تربیت دینے کے لیے ایک اسکول قائم کیا جائے گا۔ جسے علی سدپارہ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
ایک انٹرویو میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس نئے اقدام کے حوالے سے مزید کہا کہ حکومت، اپنی زندگی کے ان مشکل لمحات کے دوران علی سدپارہ کے اہلخانہ کو سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کوہ پیما کی حیثیت سے ایک شاندار کیریئر کے دوران علی سدپارہ کو ملک کے 14 بلند و بالا پہاڑوں میں سے 8 کو سر کرنے کے لیے جانا جاتا تھا۔
ان کی کامیابیوں کو بین الاقوامی تنظیموں نے بھی رجسٹرڈ اور تسلیم کیا ہے کیوں کہ پچھلی ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے میں کوہ پیمائی کی متعدد غیر ملکی مہمیں پاکستان میں واقع بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرنے کے حوالے سے سامنے آتی رہی ہیں جن میں سے بیشتر میں علی سدپارہ شامل رہے ہیں
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا