اسلام آباد کے اسکولوں میں طلبا کی بڑی تعداد میں حاضری

اسلام آباد کے اسکولوں میں طلبا کی بڑی تعداد میں حاضری

اسلام آباد کے اسکولوں میں طلبا کی بڑی تعداد میں حاضری

کورونا وائرس کی وجہ سے تقریباً چھ ماہ کی طویل بندش کے بعد ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے دوسرے دن (بدھ کے روز) طلباء کی اکثریت نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کی جس میں زیادہ سے زیادہ حاضری دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

وزارت تعلیم کی ہدایات کے مطابق 15 ستمبر کو منگل کے روز سے ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور نویں جماعت اور اس سے اوپر کی جماعتوں کے طلباء اسکولوں اور اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں واپس آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بی آئی ایس ای پنجاب سیکنڈ ائیر کے رزلٹ کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائیگا

ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت کے طلبا بھی کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں طویل عرصہ گزارنے  کے بعد جسمانی طور پر اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لیے کافی پُرجوش دکھائی دیئے۔

مزید پڑھیں: آئی بی اے کا طالبِ علم کورونا کا شکار، انسٹیٹیوٹ کو دو روز تک بند رکھنے کا اعلان

اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں آنے والے طلباء کا ان کے اساتذہ نے پرتپاک استقبال کیا اور حفظانِ صحت کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جس میں بار بار ہاتھ دھونا، ماسک پہننا، سینیٹائزر استعمال کرنا اور اپنی حفاظت کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اقدامات شامل ہیں۔

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 17 ستمبر 2020 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو