کراچی کے نجی اسکول میں سیڑھیوں سے گر کر طالبہ جاں بحق

کراچی کے نجی اسکول میں سیڑھیوں سے گر کر طالبہ جاں بحق

کراچی کے نجی اسکول میں سیڑھیوں سے گر کر طالبہ جاں بحق

اسکول کے مالک کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی طالبہ جب اسکول پہنچی تو اس کی طبیعت بالکل ٹھیک تھی، تاہم اسے ماسک کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

منگل کے روز کراچی کے علاقے گلبرگ میں واقع نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

پاکستان میں آج سے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

کوروناوائرس کی وجہ سے چھ ماہ کی طویل بندش کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے ہی دن نویں جماعت کی طالبہ عریبہ جان لیوا حادثے کا شکار ہوگئی جب وہ اسکول میں سیڑھیوں سے سر کے بل گری اور جانبر نہ ہوسکی۔

اسکول کے مالک آصف خان نے بتایا کہ عریبہ کے گرنے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ چل بسیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عریبہ جب اسکول پہنچی تو اس کی طبیعت ٹھیک تھی اور اس کا درجہ حرارت معمول کے مطابق تھا۔ تاہم، چہرے کے ماسک کی وجہ سے اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جسے وفاقی حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے سلسلے میں لازمی قرار دے دیا ہے۔

سندھ کے اسکول کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تیار نہیں

پاکستان میں کوروناوائرس کے سبب چھ ماہ کے طویل وقفے کو ختم کرتے ہوئے ملک بھر میں گزشتہ روز یعنی پندرہ ستمبر سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ درس و تدریس کا آغاز ہوا ہے۔

تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے وزارت تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ دوبارہ کھلنے کے پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں جماعت اور اس سے اوپر کے سبھی اعلیٰ تعلیمی ادارے پندرہ ستمبر سے کلاسز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

طلبا کی حفاظت ایک بہت بڑی ذمے داری ہے، شفقت محمود

دوسرے مرحلے میں سیکنڈری اسکولز کھولے جائیں گے اور تیسرے مرحلے میں پرائمری اسکولز دوبارہ شروع ہوں گے۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام طلباء اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہیں جبکہ انتظامیہ کو داخلی دروازے پرسینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو