بی آئی ایس ای پنجاب سیکنڈ ائیر کے رزلٹ کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائیگا
بی آئی ایس ای پنجاب سیکنڈ ائیر کے رزلٹ کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائیگا
پنجاب انٹر بورڈ کے 2020 کے رزلٹ کا اعلان 21 ستمبر 2020 کو کیا جائیگا۔ پریکٹیکل نمبرز کی عدم فراہمی کے باعث نتیجہ موخر کردیا گیا تھا۔ لیکن ، صوبائی کابینہ نے 14 ستمبر کو اپنے اجلاس میں پروموشن اور امتحان کی پالیسی کو منظوری دی، جس کے بعد زیادہ امکانات یہ ہیں کہ بی آئی ایس ای 21 ستمبر کو انٹر کے نتائج کا اعلان کرے گا۔
مزید پڑھیں: آئی بی اے کا طالبِ علم کورونا کا شکار، انسٹیٹیوٹ کو دو روز تک بند رکھنے کا اعلان
اس سے پہلے انٹر کے نتائج کا اعلان 17 ستمبر 2020 کو کیا جانا تھا۔ اس سال کوویڈ 19 کی وجہ سے سالانہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے تھے۔ تاہم ، نئی پالیسی کے باعث فرسٹ ائیر کے نتائج میں 3 فیصد گریس مارکس کا اضافہ کرکے سیکنڈ ائیر کے نتائج تیار کیے گئے ہیں۔