یونیورسٹیز یکم جون سے آن لائن کلاسز شروع کردیں گی، ایچ ای سی
یونیورسٹیز یکم جون سے آن لائن کلاسز شروع کردیں گی، ایچ ای سی
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری نے جامعات کے وائس چانسلرز کے ساتھ یکم جون سے باقاعدہ آن لائن کلاسز شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی نے منگل کے روز اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ تمام یونیورسٹیز کو ایس او پی اور آن لائن کلاسز اور انٹرنیٹ رابطوں سے متعلق رہنما اصول فراہم کیے جائیں گے۔
طارق بنوری نے کہا کہ یونیورسٹیز کو جو مسائل اور تعلیمی نقصانات برداشت کرنا پڑے ان کی تلافی کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیز کو آن لائن کلاسز کے لیے لائحہ عمل اور حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام یونیورسٹیز کو ایک ساتھ ہی داخلے کا اعلان کرنا چاہیے۔
گذشتہ ماہ ایچ ای سی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس کا حل وضع کر رہے ہیں، اس پالیسی کا مقصد حکومت کو اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور تعلیمی نقصان کو دور کرنے کی کوششوں میں مدد کرنا ہے اس کے ستھ ساتھ یونیورسٹیز کو ہدایت کی تھی کہ وہ خود کو آن لائن کلاسز میں منتقلی کے لیے جس قدر جلد ممکن ہوسکے تیار کرلیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا