بورڈ کے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے, اس معاملے میں کوئی تذبذب نہیں , وفاقی وزیر تعلیم

بورڈ کے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے, اس معاملے میں کوئی تذبذب نہیں , وفاقی وزیر تعلیم

بورڈ کے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے, اس معاملے میں کوئی تذبذب نہیں , وفاقی وزیر تعلیم

ایک طرف جہاں لاکھوں طلباء بورڈ کے امتحانات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار تھے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ٹویٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ اس بار بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ پیر کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بورڈ کے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں اور اس بارے میں کسی قسم کا کوئی تذبذب نہیں ہے۔

وزیرِ تعلیم نے مزید کہا کہ 80 فیصد طلباء کو اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ دیگر طلباء وہ ہیں جو دوبارہ امتحانات دینے والے ہیں یا نجی طلباء ہیں اور کچھ دیگر جن کے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انہیں جمعے کے روز تک اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ہر سال 29 بورڈز کے ذریعے ہونے والے بورڈ امتحانات میں تقریباً چار لاکھ طلباء حصہ لیتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملک کے تمام وزرائے تعلیم نے متفقہ طور پر امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد میں وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے این سی سی کے اجلاس میں اس فیصلے کی توثیق کی گئی۔

این سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پچھلے سال کے نتائج کی بنیاد پر دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں ترقی دی جائے گی جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحان کے ترقی دی جائے گی۔ وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ متبادل کے طور پر نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء سے اگلے سال ضم شدہ امتحانات لیے جائیں گے۔

تاہم کورونا وائرس کے باعث طلبا اس بارے میں بے یقینی کا شکار ہیں کہ ان کا تعلیمی مستقبل کیا ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو