یونیسیف نے بلوچستان میں "مائی ہوم، مائی اسکول " مہم کا آغاز کردیا
یونیسیف نے بلوچستان میں "مائی ہوم، مائی اسکول " مہم کا آغاز کردیا
یونیسف نے بلوچستان کے سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ایک مہم "مائی ہوم، مائی اسکول" یعنی "میرا گھر، میرا اسکول" کے نام سے شروع کی ہے جو غیر معمولی حالات کے باوجود بچوں کے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔ یونیسیف کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ، "میرا گھر، میرا اسکول" مہم کے ایک حصے کے طور پر یونیسف اور اس کے شراکت داروں نے واٹس ایپ گروپس بنائے ہیں جن کے ذریعے وہ گھر پر بچوں کو تعلیم دینے کے مختلف طریقوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد والدین، اساتذہ اور کمیونٹی کے دیگر ممبرز کو اپنے آپ کو کورونا وائرس سے کیسے بچایا جائے اور جسمانی اور نفسیاتی طور پر صحت مند رہنے کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔
یونیسیف کے مطابق بارہ ہزار سے زائد افراد ’میرا گھر، میرا اسکول‘ مہم کے تحت بنائے گئے تین سو واٹس ایپ گروپس کے ممبر ہیں۔ مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیسیف کے تعاون سے چلنے والی ٹیمیں والدین، اساتذہ، اسکول انتظامیہ کی کمیٹیوں اور مقامی تعلیمی کونسلز کو آن لائن مدد فراہم کرتی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بچے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
یونیسف کا کہنا ہے کہ عالمی تنظیم مختلف تعلیمی مضامین کی تعلیم دینے والی ویڈیوز اور اسی طرح مختلف درجات تک کورونا وائرس کی معلومات کو اپنے ممبرز اور شراکت داروں تک پہنچانے کے لیے جامع طریقہ کار پر عمل پیرا ہے۔