سندھ نے انٹر اور میٹرک کے امتحانات کی منسوخی کی صورت میں ایوریج مارکس ایوارڈز کی تجویز پیش کردی
سندھ نے انٹر اور میٹرک کے امتحانات کی منسوخی کی صورت میں ایوریج مارکس ایوارڈز کی تجویز پیش کردی
چونکہ ملک میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اس لیے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر سندھ حکومت کی اعلیٰ تعلیمی کمیٹی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے ملتوی یا منسوخ ہونے کے حوالے سے ایک منصوبہ تجویز کیا ہے۔
اس حوالے سے ہونے والی ایک میٹنگ میں انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) سندھ کے سات تعلیمی بورڈز کے فورم اور بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ التواء یا امتحانات کی منسوخی کی صورت میں امتحانات کی مدت میں ایک گھنٹہ یا ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں ایم سی کیوز پر مبنی امتحان کا خیال بھی پیش کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات کے منسوخ یا ملتوی ہونے کی صورت میں، نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو دسویں اور بارہویں جماعت میں ترقی دینے کے لیے اوسط نمبر دیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبا کو پانچ فیصد گریس مارکس بھی دیئے جائیں گے۔ کمیٹی نے اتفاق کیا کہ وبائی مرض کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں ایک امتحان مرکز میں 500 سے 1000 طلباء کو بٹھا کر امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔