درخت لگانے والے اسٹوڈنٹس کو اضافی 20 نمبر دیئے جائیں گے، زرتاج گل
درخت لگانے والے اسٹوڈنٹس کو اضافی 20 نمبر دیئے جائیں گے، زرتاج گل
وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ طلبا کو 20 اضافی نمبر دینے کے ایک خصوصی رُول کو جلد ہی وزیر اعظم کے دس بلین درخت لگانے کے شجرکاری منصوبے میں ضم کیا جائے گا۔
اے پی پی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیز کے تمام فارغ التحصیل گریجویٹس کو وزیر اعظم عمران خان کے صاف ستھرا اور سبز پاکستان ویژن کے تحت 20 درخت لازمی لگانے کے لیے ایک منفرد اور جدید خیال تجویز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیئے: شدید گرمی اور بجلی بند ہونے کے باعث درجنوں طلبا بے ہوش
وزیر مملکت نے اس قانون سازی کے بارے میں بات کی جس میں یونیورسٹی کے تمام فارغ التحصیل گریجویٹس کے لیے 20 درختوں کی شجرکاری لازمی قرار دی جائے گی جبکہ اس جگہ کو مختص کرنے کے لیے ان کے انسٹی ٹیوٹس اور یونیورسٹیز کو ذمہ داری تفویض کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی تحریک میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
قائد اعظم یونیورسٹی ورلڈ رینکنگ میں 378 ویں نمبر پر آگئیمزید پڑھیئے:
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آئندہ نسلوں کے لیے قدرتی تحفظ کے ذریعے ماحول کو محفوظ اور پائیدار بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس مقصد کے لیے نہ صرف ایک صاف ستھرا، سبز اور خوشحال پاکستان کا نظریہ پیش کیا بلکہ اسے عملی جامہ بھی پہنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے متعدد انقلابی اقدامات متعارف کروائے ہیں