شدید گرمی کے باعث اسلام آباد میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

شدید گرمی کے باعث اسلام آباد میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

شدید گرمی کے باعث اسلام آباد میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

وفاقی حکومت نے بدھ کے روز اسلام آباد کے اسکولوں کے لیے نئے اوقات کا اعلان

کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شدید گرم موسم اور ہیٹ ویو کے باعث کیا گیا ہے جس نے دارالحکومت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اس صورتحال کی وجہ سے سرکاری طور پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صبح کی شفٹ میں کام کرنے والے تعلیمی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح سات بجے سے 11 بجے تک کھلے رہ سکتے ہیں۔

اس میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ دو شفٹوں میں (صبح اور سہ پہر) کام کرنے والے اسکولوں میں جمعہ اور ہفتہ کو صبح 7 بجے سے 11 بجے تک کلاسز ہوں گی۔

حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کو مقررہ دنوں میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس سے قبل اسکولوں کا وقت صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک تھا۔

مزید پڑھیئے: شدید گرمی اور بجلی بند ہونے کے باعث درجنوں طلبا بے ہوش

یہ نوٹیفکیشن حکومت کی طرف سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے اور شخصی کلاسوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کے بعد اسلام آباد میں گریڈ 1 سے 8 تک کے طلباء کے اسکولوں میں واپس آنے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شخصی کلاسوں کی اجازت دی تھی، اس فیصلے کی روشنی میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے سے پہلے ہی 9 ویں اور دسویں کلاسز میں پڑھائی جاری تھی۔

بدھ کے روز دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا اور ہیٹ اسٹروک اور اسکولوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے درجنوں طلبا بے ہوش ہوگئے تھے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو