شدید گرمی اور بجلی بند ہونے کے باعث درجنوں طلبا بے ہوش
شدید گرمی اور بجلی بند ہونے کے باعث درجنوں طلبا بے ہوش
بدھ کے روز دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی کی مسلسل بندش اور شدید گرمی کی وجہ سے بارہ کہو کے سرکاری اسکول میں درجنوں طلبا بے ہوش ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بارہ کہو کے سرکاری زیر انتظام اسکول میں 25 کے قریب طلبا شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہوگئے۔
مزید پڑھیئے: طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کی وضاحت، ایچ ای سی نے تین ہفتوں کا وقت دے دیا
کچھ والدین نے بتایا کہ اسکول میں بجلی کی بندش اور شہر میں شدید گرم موسم کی وجہ سے متعدد طلبا کی ناک سے خون بہہ رہا ہے اور ان میں سے کچھ بیہوش ہوگئے ہیں۔
اسکول کی ہیڈماسٹریس کے مطابق اسکول میں صبح سے بجلی نہیں تھی جس کی باقاعدہ شکایت کی جاچکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کو متعدد شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیئے: سندھ میں 2900 پرائمری اسکول سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک اور لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنے کے بعد اسکول انتظامیہ نے کلاسیں ختم کر دیں اور 200 طلبا کو گھر واپس بھیج دیا
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا