نویں جماعت کے امتحانات عید الفطر سے قبل متوقع

نویں جماعت کے امتحانات عید الفطر سے قبل متوقع

نویں جماعت کے امتحانات عید الفطر سے قبل متوقع

لاک ڈاؤن کے بعد سے تمام تعلیمی کمیٹیاں امتحانات کی تاریخوں کا فیصلہ کرنے کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں کیونکہ حفاظتی اقدامات کےتحت سب کچھ بند کردیا گیا ہے۔ یہی معاملہ نویں جماعت کے امتحانات کے ساتھ ہے۔

حکومت پاکستان نے تمام بورڈز سے امتحانات کے انعقاد کے لیے ایک مخصوص تاریخ  پر اتفاق کرنے کو کہا ہے تاکہ بورڈ کے امتحانات ایک ہی تاریخ پر منعقد ہوسکیں اور اسٹوڈنٹس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں مراسلہ 10 اپریل کو جاری کیا جا چکا ہے۔

اگرچہ بورڈز کے حکام عید الفطر سے قبل امتحانات کا شیڈول طے کرنے پر متفق ہو گئے ہیں، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا جاسکا ہے۔ امید ہے کہ 2 سے 3 دن میں نویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کے بارے میں باضابطہ اعلان کر دیاجائے گا۔  

اسکولوں کی انتظامیہ نے اپنے اسٹوڈنٹس کو گرمیوں کی تعطیلات دے دی ہیں اور جون میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کی توقع کی جارہی ہے لہٰذا یہ خدشہ بھی ہے کہ امتحانات کا انعقاد کرنے والی اتھارٹی کے لیے امتحانات کے انعقاد کے لیے امتحانی مراکز کا انتظام کرنا مشکل ہوگا۔ 
گرمیوں کے دوران پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو بھی چونکہ مناسب کلاس رومز کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا حکومت اس سے پہلے ہی گریڈ 9 کے امتحانات کے بارے میں منصوبہ بنا رہی ہے۔

دوسری جانب انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی جون کے مہینے میں ہونے کی توقع ہے تاہم ابھی تک انٹرمیڈیٹ یا نویں جماعت میں سے کسی کے بھی امتحانات کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو