میٹرک کے امتحانات میں 99 اعشاریہ 8 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کرلی

میٹرک کے امتحانات میں 99 اعشاریہ 8 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کرلی

میٹرک کے امتحانات میں 99 اعشاریہ 8 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کرلی

پیر کے روز نتائج کا اعلان کرنے والے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی (بی ایس ای کے) قائم مقام کنٹرولر عبدالرزاق دیپر کے مطابق سائنس گروپ میں 99 فیصد سے زائد طلباء نے میٹرک کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔

عبد الرزاق دیپر نے بتایا کہ امتحانات کے عمل کو کورونا وائرس کی وجہ سے روک دیا گیا تھا لیکن پچھلے سال جن طلبا نے امتحانات کے فارم جمع کروائے تھے انہیں انٹرمیڈیٹ کی سطح تک ترقی دے دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن طلبا نے نویں جماعت کے امتحانات میں اپنے پانچوں مضامین کو کلیئر کیا تھا ان کے میٹرک کے نتائج میں تین فیصد اضافے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ مجموعی طور پر ساٹھ فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے لیکن ایک یا دو مضامین میں ناکام رہنے والے طلبا کو ان مضامین میں اوسط نمبر دیئے گئے تھے۔

جن طلبا نے نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 60 فیصد سے بھی کم نمبر حاصل کیے انہیں کلاس 10 کے لیے پاسنگ مارکس دیئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ تعلیم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرے گا

ان کا کہنا تھا کہ اس سال میٹرک کرنے والے طلبا کا تناسب 99 اعشاریہ 8 فیصد رہا ہے۔ مجموعی طور پر اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 17 ہزار 156 ہے، اے گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 30 ہزار 746، بی گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 35 ہزار 855 جبکہ سی گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 39 ہزار 159 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 69 ہزار 325 طلبا رجسٹرڈ ہوئے تھے، اے ون، اے، بی اور سی گریڈ حاصل کرنے والے طلبا سے ہٹ کر دیگر اسٹوڈنٹس نے ڈی اور ای گریڈز حاصل کیے جبکہ 445 طلبا اپنے میٹرک کے امتحانات میں فیل ہوگئے۔  

انہوں نے بتایا کہ صرف 445 طلباء ، جو نویں جماعت کے اپنے تمام امتحانات میں غیر حاضر تھے انہیں انٹرمیڈیٹ کی سطح تک ترقی نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب بورڈ آج انٹر کے نتائج کا اعلان کرے گا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ طلبا جو کسی بھی وجہ سے انرولمنٹ، رجسٹریشن یا کوئی اور دستاویز جمع نہیں کرواسکے تھے انہیں اپنی مارک شیٹ حاصل کرنے سے پہلے باقی دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

علاوہ ازیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے ذریعے انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سال دو ہزار بیس، اکیس کے سالانہ نتائج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لہٰذا مزید  ایگزامینیشن فارمز جمع نہیں کیے جائیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو