محکمہ تعلیم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرے گا

محکمہ تعلیم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرے گا

محکمہ تعلیم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرے گا

سندھ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے پیر کے روز تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث تعلیمی اداروں کی تفصیلات صوبائی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیں اور ان اداروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے حکام نے کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ایک ہزار کے قریب اسکولوں کا دورہ کیا اور 200 سے زائد اسکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں نوٹ کیں۔

سندھ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر جنرل منسوب صدیقی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 نجی اسکولوں کے خلاف اب تک کارروائی کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب بورڈ آج انٹر کے نتائج کا اعلان کرے گا

دوسری جانب آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس میں اضافے کی صورت میں اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کا حکم دینے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

اس موقع پر اے پی ایس ایم اے کے چیئرپرسن سید طارق شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کی پالیسیاں ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ طلباء اور والدین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

طارق شاہ نے دعویٰ کیا کہ صرف نجی اسکول ایس او پیز کو نافذ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی بورڈ نے میٹرک 2020 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ایک دن میں کورونا وائرس کے کیسز اتنے زیادہ کیسے بڑھ گئے؟

انہوں نے مزید کہا کہ شاپنگ مالز، پارکس اور پکنک اسپاٹس کے دوبارہ کھلنے کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں اسکولوں کے علاوہ ہر ایک کو ترجیح دی جارہی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو