آسٹریا میں 2021 کے لیے مکمل طور پر مالی تعاون سے جاری اسکالر شپس

آسٹریا میں 2021 کے لیے مکمل طور پر مالی تعاون سے جاری اسکالر شپس

آسٹریا میں 2021 کے لیے مکمل طور پر مالی تعاون سے جاری اسکالر شپس

بہت سارے لوگ اس سے واقف نہیں ہیں لیکن آسٹریا دنیا کی معیاری تعلیم کے لیئے ایک افعرڈیبل ملک ہے۔. ہر سال ، ہزاروں بین الاقوامی طلباء مختلف مطالعاتی پروگراموں میں آسٹریا کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لیتے ہیں۔. نہ صرف یہ کہ ملک اعلی تعلیم کے لئے سب سے سستا  ہے ، بلکہ یہ ماہانہ وظیفہ رکھنے والے طلبا کو مکمل طور پر مالی اعانت سے چلنے والی وظائف بھی پیش کرتا ہے جس سے اعلی تعلیم  کے سفرمیں کو طلبا کے لیئے آسانی پیدا ہوتی ہےأ

آسٹریا مونڈی بین الاقوامی ایوارڈ (مکمل طور پر فنڈڈ) 

جائزہ:

ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس میں بین الاقوامی طلباء کے لیے آسٹریا مونڈی کے انٹرنیشنل ایوارڈز اوپن ہیں۔

یہ اسکالرشپ ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس میں انگلش میں پڑھائے جانے والے ماسٹر پروگرامز کے شعبے میں متعدد مضامین پڑھنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔  

ڈگری لیول: پوسٹ گریجویٹ(ماسٹرز)

اسکالر شپ کے فوائد: ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس (ڈبلیو یو) سالانہ کورس کی مدت کے لیے منتخب طلباء کو انگلش ٹاٹ ماسٹر پروگرام کو فنڈ فراہم کرے گی۔

قومیت کا معیار: یورپی یونین اور یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے طلبہ اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔  

ڈیڈ لائن: درخواست دینے کی آخری تاریخ 12 جولائی 2021 کو ختم ہوگی۔

یونیورسٹی آف سالزبرگ اسکالرشپس (مکمل طور پر فنڈڈ) 

جائزہ:

یونیورسٹی آف سالزبرگ کی اسکالرشپس مقامی اور بین الاقوامی طلباء کے لیے اوپن ہیں۔ یہ اسکالرشپ بہت سارے مختلف شعبوں میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے پروگراموں کی راہ ہموار کرتی ہے۔

ڈگری لیول: گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ۔

اسکالر شپ کے فوائد: یونیورسٹی آف سالزبرگ کی اسکالرشپ اپنی معیاد کے عرصے کے دوران طالب علم کی ٹیوشن فیس اور رہائشی اخراجات کو پورا کرے گی۔

قومیت کا معیار: یورپی یونین اور یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے طلبہ اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ 

ڈیڈ لائن: درخواست دینے کی آخری تاریخ 12 جولائی 2021 کو ختم ہوگی۔

 

سینیٹ اسکالر شپس (مکمل طور پر فنڈڈ)

جائزہ: سینیٹ اسکالرشپ سیشن برائے 2021-2022 بہت سے مختلف شعبوں میں ماسٹر سطح کے پروگراموں کی راہ ہموار کرتی ہے۔

ڈگری لیول: گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ۔

اسکالر شپ کے فوائد: اس اسکالرشپ کے لیے منتخب کردہ درخواست دہندگان کو اسکالرشپ کی مدت کے لیے اپنی ٹیوشن فیس کے ساتھ ساتھ رہائش کے اخراجات بھی حاصل ہوں گے۔

قومیت کا معیار: یورپی یونین اور یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے طلبہ سینیٹ اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ 

اہلیت کا معیار: سینیٹ اسکالرشپ کا اہل ہونے کے لیے طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ اس نے ویانا میں ڈبلیو یو کی ایگزیکٹو اکیڈمی میں داخلہ لیا ہو۔ درخواست دہندگان کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ تعلیم کی ڈگریاں حاصل کریں۔ 

ڈیڈ لائن: اس اسکالر شپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2021 ہے۔

                      ایم بی اے اسکالر شپ، موڈل ویانا یونیورسٹی (مکمل طور پر فنڈڈ)

جائزہ:

موڈل ویانا یونیورسٹی میں ایم بی اے کے لیے اسکالرشپ مقامی اور بین الاقوامی طلبا کے لیے بہت سے مختلف شعبوں میں ماسٹرز سطح کے پروگراموں کی تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

ڈگری لیول: پوسٹ گریجویٹ۔

اسکالر شپ کے فوائد: موڈل ویانا یونیورسٹی اسکالرشپ کی مدت کے لیے تمام طلباء کے رہائشی اخراجات اور ٹیوشن فیس فراہم کرے گی۔

قومیت کا معیار:

یورپی یونین اور یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے طلبہ ویانا کی موڈل یونیورسٹی کی ایم بی اے کی اسکالر شپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ 

اہلیت کا معیار:

اس اسکالر شپ کا اہل ہونے کے لیے درخواست دہندگان کو دیئے گئے تمام معیارات کو پورا کرنا ضروری ہے۔

  • خواہش منداسٹوڈنٹس کو یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری پروگرام میں داخلہ لینا ہوتا ہے۔

امیدواروں کے پاس تمام متعلقہ تعلیمی سرٹیفکیٹس کا ہونا ضروری ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو