ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر

ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر

ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر

بہت سے طلباء میڈیکل کے شعبے میں کیریئر بنانے کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرتے ہیں، جو کہ بیچلر آف میڈیسن اینڈ بیچلر آف سرجری کا مخفف ہے۔ یہ 5 سالہ فلیگ شپ پروگرام طلباء کو ان مہارتوں، علم اور اقدار سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو افراد کی صحت کو متاثر کرنے والے عوامل کو سمجھنے اور ان پر اثر انداز ہونے کے لیے ضروری ہیں۔ بہت سے طلباء اس ڈگری کو حاصل کرنے کے بعد جب تعلیم گاہوں سے نکلتے ہیں تو ان کے سامنے کوئی واضح راستہ نہیں ہوتا کہ ایم بی بی ایس کے بعد انہیں آگے کون سے شعبے میں ملازمت اختیا رکرنی چاہیے۔ جبکہ یہ شعبہ آسمان کی طرح بے حد وسیع ہے۔  

جب بات کسی ایسے شخص کی ہو جس نے حال ہی میں ایم بی بی ایس کے ساتھ اپنی گریجویشن تک پڑھائی مکمل کی ہو تو اس کے لیے بہت ساری ملازمتیں دستیاب ہیں کیونکہ سائنس کی دنیا مسلسل ترقی کر رہی ہے تو ایسے افراد کے لیے اس شعبے میں بہترین ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے بہت سی راہیں کھلی ہوئی ہیں۔

ایم بی بی ایس کے بعد سرِفہرست پروگرام:

 کیریئر کے بہت سے بہترین راستے ہیں جو آپ میڈیسن اور سرجری کے شعبوں میں بیچلرز ڈگری کے بعد اپنا سکتے ہیں۔ اپنی صلاحیتوں اور جذبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آپ پوسٹ گریجویٹ سطح پر درج ذیل کورسز کر سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ عام اور اعلیٰ تسلیم شدہ کورسز میں ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن)، ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں ماسٹرز، کلینیکل پیتھالوجی میں ایم ایس اور پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز شامل ہو سکتے ہیں۔

ایم بی بی ایس کے بعد کیریئر کے امکانات:

گریجویٹس کی ایک بڑی اکثریت اسپیشلائزیشن کے لیے جانے کا فیصلہ کرتی ہے کیونکہ اس سے انھیں اس شعبے کے بارے میں مزید گہری آگاہی ملتی ہے جس کے بارے میں وہ پُرجوش ہیں۔ ایم بی بی ایس کرنے والا کوئی بھی فرد مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے، جیسے کہ ایم ڈی، اناٹومی، اینستھیزیالوجی، بائیو کیمسٹری، جنرل میڈیسن کے لیے اور گائناکالوجی وغیرہ چند ایک شعبہ جات کے نام ہیں جن میں آپ اپنا کیریئر بناسکتے ہیں۔

کلینیکل ریسرچ: کلینیکل ریسرچ میں عام طور پر رہائش یا میڈیکل پریکٹس شامل ہوتی ہے۔ ریسرچبہت سے طلباء کے لیے اپنے کیریئر کا حتمی مقصد ہے۔ طبی تحقیق بنیادی طور پر مختلف میڈیکل پراسز، ادویات اور علاج کی تاثیر کے بارے میں ہے جو انسانی زندفگی اور وجود کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔ میڈیکل ریسرچ ایک اور شعبہ ہے جس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

ٹیچنگ: یہ شعبہ ان لوگوں کے لیے مثالی ہو سکتا ہے جو تعلیم کے ماہرین کی طرف زیادہ رجحان رکھتے ہیں۔ ایک شخص پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرسکتا ہے اور پھر میڈیکل اسکول یا انسٹی ٹیوٹ میں لیکچرشپ کا انتخاب کرسکتا ہے۔ وہ میڈیکل اسکولز میں آسامیاں بھی تلاش کر سکتے ہیں اور نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔

ایم بی بی ایس کے بعد حاصل کرنے کے لیے بہترین ملازمتیں۔

میڈیکل ٹیچر، پروفیسر۔

ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن۔

پبلک ہیلتھ ورک۔

میڈیکل جرنلزم اینڈ میڈیکل رائٹنگ۔

انٹرپرینیورشپ۔

ہیلتھ انفارمیٹکس اینڈ اینالیٹکس۔

میڈیکو لیگل ایڈوائزر۔

فرانزک سائیکاٹری۔

اکیڈمک میڈیسن۔

ریڈیالوجی، ڈائگنوسٹک امیجنگ۔

کلینیکل فارنسک میڈیکل ایگزامینر۔

سپورٹس میڈیسن۔

ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر۔

میڈیکل فارماسیوٹیکل ریسرچر۔ 

 

 

 

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو