سوئٹزرلینڈ میں اسکالر شپس

سوئٹزرلینڈ میں اسکالر شپس

سوئٹزرلینڈ میں اسکالر شپس

 

لوزان یونیورسٹی

(مکمل فنڈڈ۔ 2021)

 

ماسٹڑز ڈگری کے لیے:

 

ڈیڈ لائن: یکم نومبر 2021 (سالانہ)

 

اسٹڈی ان سوئٹزرلینڈ۔

 

کورسز کا آغاز ستمبر 2022 سے۔

 

مختصر تفصیلات:

سوئٹزرلینڈ کی لوزان یونیورسٹی ایسے بین الاقوامی طلباء کو مسابقتی بنیاد پر

ماسٹرز ڈگری کی گرانٹ پیش کرتی ہے جو یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 

میزبان انسٹیٹیوشن:

یونیورسٹی آف لوزان، سوئٹزرلینڈ

 

 لیولز، فیلڈ آف اسٹڈی:

یو این آئی ایل کے ذریعے پیش کردہ تمام ماسٹرز پروگرام کی فہرست درج ذیل ہے۔

 

ماسٹر فرام دا اسکول آف میڈیسن۔

ماسٹر آف ایجوکیشن۔

ماسٹر آف لاء فرام دی یونیورسٹی آف زیورخ اینڈ لوزان۔

ماسٹر آف کرمنل لاء، میجسٹریسی اسپیشل ازم۔

ماسٹر آف سائنس ان فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ڈیڈیکٹکس۔

ماسٹر آف سائنس ان ہیلتھ سائنسز۔

 تمام ایم اے (پی ایچ ڈی پروگرامز)

نوٹ: ماسٹر آف لاء کے لیے صرف دو اسپیشلائزیشنز "بین الاقوامی اور تقابلی قانون" اور "قانونی نظریہ" ماسٹرز اسکالرشپ کے لیے درخواستوں کے لیے کھلا ہے۔

 

ٹارگٹ گروپ:

انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس۔

نمبر آف اسکالر شپس:

دس کے قریب۔

 

اسکالرشپ کی قدر / مدت:

یہاں اسکالرشپ طالب علم کے ذریعے منتخب کردہ پروگرام کی کم سے کم قانونی مدت کے لیے دی جاتی ہے۔ اس اسکالر شپ میں ماسٹرز کی مکمل مدت (منتخب کردہ اداروں پر منحصر ڈیڑھ سال یا دو سال) کے لیے، 15 ستمبر سے 15 جولائی تک (یا ایک سال میں 10 مہینے) ہر ماہ 2،000 امریکی ڈالر کی رقم ادا کی جاتی ہے۔

جن طلباء کو اسکالرشپ پیش کی جاتی ہے انہیں کورس کے لیے رجسٹریشن کی مقررہ فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، اس کے علاوہ ہر سیمسٹر میں 100 امریکی ڈالر کی فیس ادا کی جائے گی۔

 

اہلیت:

 یو این آئی ایل میں ماسٹرز پروگرام کے آغاز سے پہلے کسی انٹرنیشنل یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنا لازمی ہے۔

اپنی تعلیم کے دوران خاص طور پر شاندار تعلیمی نتائج کے ذریعہ اپنے آپ کو ممتاز کرنا بھی اہلیت کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔

کم از کم بی ٹو لیول کی زبان کی مہارت۔  

(جس میں عالمی سطح کے یورپی زبان کے پورٹ فولیو کے مطابق) فرانسیسی یا انگریزی زبان شامل ہے، جس میں آپ کے منتخب شعبے میں ماسٹرز کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔

امیدوار کو ماضی میں یو این آئی ایل میں رجسٹرڈ نہیں ہونا چاہیے۔

اپنی یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کے لیے کم از کم 30 ہزار ڈالر کی رقم کا حامل ہونے کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہے۔

اپنی درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے دستاویزات کی دستیابی یقینی بنانا))

ویب سائٹ:

 

آفیشل اسکالرشپ ویب سائٹ:

 https://www.unil.ch/international/en/home/menuinst/etudiants-internationaux/etudiantes-internationaux-reguliers/bourses-master-de-lunil.html

 

ای ٹی ایچ اسکالر شپ:

(مکمل فنڈڈ، 2021)

 

ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ رینکنگ برائے 2020 میں دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیز میں ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی 8 ویں نمبر پر ہے۔

جبکہ دنیا کی بہترین جامعات میں اس کا نمبر چھٹا ہے۔ یہاں سے پیش کردہ ای ٹی ایچ زیورخ اسکالرشپ بین الاقوامی یا غیر ملکی طلباء کے لیے ای ٹی ایچ یونیورسٹی، زیورخ میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگراموں کی پیروی کرنے کے لیے مکمل طور پر مالی معاونت پر مبنی اسکالرشپ ہے۔

مطالعہ کے شعبہ جات کی ایک پوری رینج 1.5 یا 2 سالہ دورانیے (یا کورس پر منحصر ہے) کے پروگرام کے ساتھ دستیاب ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں2021 کی ای ٹی ایچ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

  

 سوئٹزرلینڈ میں 2021 کی ای ٹی ایچ اسکالرشپ کے بارے میں تفصیلات:

 

ملک: سوئٹزرلینڈ۔

یونیورسٹی: ای ٹی ایچ زیورخ۔

فنانشل کوریج: فنڈڈ۔

کورس لیول: ماسٹرز ڈگری۔

ڈیڈ لائن: 15 دسمبر 2021۔   

 

دستیاب شعبہ جات:

ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لیے میجر سمیت اسکالر شپ کے لیے وسیع پیمانے پر تعلیمی شعبے دستیاب ہیں۔ ان پروگراموں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

 

آرکیٹیکچر اینڈ سِول انجینئرنگ۔

مقامی ترقی (اسپاٹیئل ڈیولپمنٹ) اور انفراسٹرکچر سسٹم میں ماسٹر۔

سِول انجینئرنگ میں ماسٹر۔

انوائرنمنٹل انجینئرنگ میں ماسٹر۔

جیومیٹکس میں ماسٹر۔

آرکیٹیکچر میں ماسٹر۔

انٹیگریٹڈ بلڈنگ سسٹمز میں ماسٹر۔

 

انجینئرنگ سائنسز:

بائیومیڈیکل انجینئرنگ میں ماسٹر۔

بائیو ٹیکنالوجی میں ماسٹر۔

کمپیوٹیشنل بائیولوجی اینڈ بائیو انفارمیٹکس میں ماسٹر۔

کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر۔

سائبر سیکیورٹی میں ماسٹر۔

ڈیٹا سائنس میں ماسٹر۔

الیکٹریکل انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹر۔

انرجی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ماسٹر۔

میٹیریل سائنس میں ماسٹر۔

مکینیکل انجینئرنگ میں ماسٹر۔

مائیکرو اینڈ نینو سسٹمز میں ماسٹر۔

نیورل سسٹم اینڈ کمپیوٹیشن میں ماسٹر۔

نیوکلیئر انجینئرنگ میں ماسٹر۔

پراسس انجینئرنگ میں ماسٹر۔

کوانٹم انجینئرنگ میں ماسٹر۔

روبوٹکس، سسٹمز اینڈ کنٹرول میں ماسٹر۔

 

نیچرل سائنسز اینڈ میتھیمیٹکس:

بائیولوجی ماسٹر۔

کیمیکل اینڈ بائیوانجینئرنگ ماسٹر۔

کیمسٹری ماسٹر۔

کمپیوٹیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ ماسٹر۔

ہائی انرجی فزکس ماسٹر۔

انٹرڈسپلنری سائنسز ماسٹر۔

میتھیمیٹکس، اپلائیڈ میتھیمیٹکس ماسٹر۔

فارماسیوٹیکل سائنسز ماسٹر۔

فارمیسی۔

فزکس ماسٹر۔

کوانٹیٹیو فنانس ماسٹر۔

اسٹیٹسٹکس ماسٹر۔

 

سسٹم اوریئنٹیڈ نیچرل سائنسز:

ایگریکلچرل سائنسز ماسٹر۔

اپلائیڈ جیوفزکس ماسٹر۔

ایٹموسفیئر اینڈ کلائمیٹ سائنس ماسٹر۔

ارتھ سائنسز ماسٹر۔

انوائرنمنٹل سائنسز ماسٹر۔

فوڈ سائنس ماسٹر۔

ہیلتھ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ماسٹر۔

 

مینیجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز:

کمپیئریٹو اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز ماسٹر۔

ہسٹری اینڈ فلاسفی آف نالج ماسٹر۔

مینیجمنٹ، ٹیکنالوجی اینڈ اکنامکس ماسٹر۔

میتھیمیٹکس ڈیڈیکٹکس ماسٹر۔

سائنس ڈیڈیکٹکس ماسٹر۔

سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ پالیسی ماسٹر۔

 

فنانشل کوریج:

بین الاقوامی طلباء کے لیے ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی میں مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس کی دو اقسام ہیں۔

 

ای ٹی ایچ زیورخ ایکسیلینس اسکالرشپ:

ای ٹی ایچ زیورخ ایکسیلینس اسکالرشپ میں طلباء کے مکمل رہائشی اور ٹیوشن کے اخراجات کو پورا کیا جائے گا۔ (جس کا تخمینہ 13 ہزار ڈالر فی سیمسٹر ہے) نیز ٹیوشن فیس میں چھوٹ بھی اس میں شامل ہے۔

 

ای ٹی ایچ، ڈی اسکالر شپ:

اس اسکالرشپ میں جزوی رہائشی وظیفہ اور مطالعہ کے اخراجات شامل ہیں ( جس کا تخمینہ 8 ہزار ڈالر فی سیمسٹر ہے) نیز ٹیوشن فیس میں چھوٹ بھی اس میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ اضافی طور پر 3،500 ڈالر فی سیمسٹر کی اسکالرشپ فراہم کرے گا یا معاونت کی پیش کش کرے گا ( جس میں ہر ماہ 5 سو سے 6 سو ڈالر کی ادائیگی بھی شامل ہے)

 

ضروری دستاویزات:

ایپلی کیشن فارم ( ایپلی کیشن ونڈو 15نومبر سے15دسمبر2021 تک کھلی ہے)

لیٹر آف موٹیویشن (ایک سے دو صفحات)

اپنے ماسٹرز پروگرام کے تھیسس کے لیے پری پروپوزل۔

سی وی۔

دو عدد ریفرنس لیٹرز۔

 

اہلیت کا معیار:

اس اسکالرشپ پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے یورپی یونین میں شامل ممالک اور ان ممالک کے طلباء جو یورپی یونین میں شامل نہیں ہیں، سوئٹزرلینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

ایک معروف اور قابل اعتبار ادارے سے بیچلرز ڈگری ہونی ضروری ہے۔

اسکائپ پر انٹرویو فروری میں ہوگا۔

 

ڈیڈ لائن:

بین الاقوامی طلباء کے لیے ای ٹی ایچ زیورخ کی اسکالر شپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2021 ہے۔

 

کیسے اپلائی کریں؟

درخواست دینے کے لیے 15 نومبر 2021 تک رجوع کریں۔

اس بارے میں مزید معلومات کے لیے ای ٹی ایچ زیورخ ایکسی لینس اسکالرشپ کی آفیشل ویب سائٹ کے لنک پر کلک کریں۔

 

ای پی ایف ایل اسکالر شپ:

(مکمل فنڈڈ، 2021)

 

ای پی ایف ایل  ماسٹرز اسکالرشپ ایک پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ہے

جو سوئٹزرلینڈ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند اسٹوڈنٹس کے لیے (یورپی یونین میں شامل ممالک کے طلباء اور یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے طلباء کے لیے) اوپن ہے۔

پروگرام کی مدت ، کورس پر منحصر ہے جو 1.5 سے 2 سال تک جاری رہتی ہے۔

ای پی ایف ایل ایک مکمل طو رپر فنبڈڈ اسکالر شپ ہے جس میں طلباء کے تمام اخراجات شامل ہیں اور ساتھ ہی ٹیوشن فیس بھی پوری ہوجائے گی۔

لوکیشن: زیورخ، سوئٹزرلینڈ

یونیورسٹی: ای پی ایف ایل۔

ڈگری: ماسٹرز ڈگری اسکالر شپ۔

ڈیڈ لائن: 15 اپریل 2022۔

ای پی ایف ایل یونیورسٹی سوئٹزرلینڈ میں دستیاب مطالعے کے شعبہ جات میں درج ذیل شامل ہیں۔

اسکول آف آرکیٹکچر، سِول اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ۔

اسکول آف کمپیوٹر اینڈ کمیونیکیشن سائنسز۔

اسکول آف بیسک سائنسز۔

اسکول آف انجینئرنگ۔

اسکول آف لائف سائنسز۔

کالج آف ہیومینیٹیز۔

کالج آف مینیجمنٹ آف ٹیکنالوجی۔

 

فنانشل کوریج:

اندازاً 8 ہزار ڈالر فی سیمسٹر (32 ہزار ڈالر دو سالہ پروگرام کے لیے اور 24 ہزار ڈالر ڈیڑھ سالہ ڈگری پروگرام کے لیے۔

رہائش۔

مفت فرنچ کورس (ان طلباء کے لیے جو مقامی زبان نہیں جانتے)

ای پی ایف ایل اسکالر شپ ہولڈر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوتا ہے کہ ڈگری پروگرام کے دوران سوئٹزرلینڈ میں کام کرنے کی اجازت مل جاتی ہے)۔

  ای پی ایف ایل فیلوشپ کے دوران سوئٹزرلینڈ یا بیرون ملک انٹرن شپ مل سکتی ہے۔

 

اہلیت کا معیار:

اس اسکالرشپ پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے یورپی یونین میں شامل ممالک اور ان ممالک کے طلباء جو یورپی یونین میں شامل نہیں ہیں، سوئٹزرلینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

ایک معروف اور قابل اعتبار ادارے سے بیچلرز ڈگری ہونی ضروری ہے۔

انتخاب کا عمل مکمل طور پر امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈ کی تشخیص پر منحصر ہوتا ہے۔

ڈیڈ لائن:

ای پی ایف ایل اسکالر شپ کے بین الاقوامی طلباء کے لیے سوئزرلینڈ میں اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 اپریل 2022 ہے۔

کیسے اپلائی کریں؟

ای پی ایف ایل اسکالر شپ کے لیے در خواست دینے کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے جس کے لیے ای پی ایف ایل اسکالرشپ کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

 

یو او ایل اسکالر شپس

(مکمل فنڈڈ، 2021)

 

بین الاقوامی طلباء کے لیے سوئٹزرلینڈ میں یو او ایل ماسٹر ڈگری کا پروگرام پیش کررہی ہے جس میں تعلیمی شعبوں کی متنوع اور وسیع رینج موجود ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں واقع لوزان یونیورسٹی دنیا کی ایک ممتاز اور رہنما اور عالمی سطح کی ریسرچ یونیورسٹی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی لوزان یونیورسٹی ایک بہترین، باوقار اور قابل اعتماد تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔

اس کی اسکالرشپ ماہانہ وظیفہ مہیا کرتی ہے اور اس میں ٹیوشن اور دیگر سیمسٹرز کی فیس بھی شامل ہوتی ہے۔

اسکالرشپ کی مدت ڈگری پروگرام پر منحصر ہوتی ہے اور 1.5 سال سے 2 سال تک رہتی ہے۔

 

  • سوئٹزرلینڈ میں 2021 کی لوزان اسکالرشپ کے بارے میں تفصیلات
  • ملک: سوئٹزرلینڈ۔
  • یونیورسٹی: یونی ورسٹی آف لوزان
  • فنانشل کوریج: فُلی فنڈڈ، ماہانہ مشاہرہ بشمول سیمسٹر فیس۔
  • کورس لیول: ماسٹرز ڈگری پروگرام۔

دورانیہ: ڈیڑھ سے دو سال۔

  • ڈیڈ لائن: 1نومبر2021۔  

سوئٹزرلینڈ کی ای پی ایف ایل یونیورسٹی میں تعلیم کے دستیاب شعبہ جات

 فیکلٹی آف بائیولوجی اینڈ میڈیسن۔

فیکلٹی آف لاء، کرمنل جسٹس اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن۔

فیکلٹی آف جیوسائنسز اینڈ انوائرنمنٹل۔

فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس۔

فیکلٹی آف آرٹس۔

فیکلٹی آف سوشل اینڈ پولیٹیکل سائنسز۔

فیکلٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنسز آف ریلیجنز۔

انٹر فیکلٹی پروگرامز۔

 

فنانشل کوریج:

اسکالرشپ پروگرام کی مکمل مدت کے لیے 15 ستمبر سے 15 جولائی (10 ماہ) تک ہرماہ تقریباً 2 ہزار ڈالر۔

رہائش کی سہولت۔

فرانسیسی زبان سیکھنے کا مفت کورس (ان لوگوں کے لیے جو مقامی زبان نہیں جانتے)

ای پی ایف ایل اسکالرشپ ہولڈر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ڈگری پروگرام کے دوران اسے سوئٹزرلینڈ میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

ای پی ایف ایل فیلوشپ کے دوران سوئٹزرلینڈ میں یا بیرون ملک انٹرنشپ۔

 

اہلیت کا معیار اور تقاضے:

 

  یو این آئی ایل میں ماسٹرز پروگرام کے آغاز سے پہلے کسی نامور ادارے سے بیچلرز کی ڈگری یا اس کے مساوی سند کا ہونا لازمی ہے۔

شاندار تعلیمی نتائج کا ہونا ضروری ہے۔

فرانسیسی یا انگریزی میں بی ٹو لیول تک (یورپی زبان کے پورٹ فولیو کے مطابق) زبان دانی کا ہونا ضروری ہے۔  

درخواست دہندہ کو ماضی میں یو این آئی ایل کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہونا چاہیے۔

درخواست دہندہ کو تمام مطلوبہ دستاویزات بھی پیش کرنا ہوں گی۔

 

ڈیڈ لائن:

یونیورسٹی آف لوزان کے اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ یکم نومبر2021 ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو