سرگودھا یونیورسٹی کے طلبا نے پی ٹی آئی کی 'کلین اینڈ گرین پاکستان' مہم کے تحت درخت لگائے

سرگودھا یونیورسٹی کے طلبا نے پی ٹی آئی کی 'کلین اینڈ گرین پاکستان' مہم کے تحت درخت لگائے

سرگودھا یونیورسٹی کے طلبا نے پی ٹی آئی کی 'کلین اینڈ گرین پاکستان' مہم کے تحت درخت لگائے

سرگودھا یونیورسٹی کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کردہ 'کلین اینڈ گرین کمپین' کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر درختوں اور پھولوں کے پودے لگائے۔

مزید پڑھیں:  حکومت پنجاب کی صوبے میں پنجابی زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے کی تاکید

اطلاعات کے مطابق طلباء نے گرین ڈرائیو میں حصہ لیتے ہوئے جوش و خروش اور ولولے کا اظہار کیا، طلبا نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ماحولیاتی ترقی پاکستان کی ترقی کو یقینی بنائے گی۔

طلباء نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی اور خوشحالی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا رحمت العالمین اسکالر شپ پروگرام 2021 کے لیے ہدایت نامہ جاری

اس مہم میں حصہ لینے والے طلباء میں لاریب رانا، سیدہ ابرار فاطمہ، سدرا بختاور، ایمن امجد، ماہ نور قیصر اور دیگر شامل تھے جبکہ شجر کاری مہم کا انتظام یونیورسٹی آف سرگودھا کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کی میڈم ثنا اور میڈم اسما نے کیا تھا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو