پنجاب حکومت کا رحمت العالمین اسکالر شپ پروگرام 2021 کے لیے ہدایت نامہ جاری

پنجاب حکومت کا رحمت العالمین اسکالر شپ پروگرام 2021 کے لیے ہدایت نامہ جاری

پنجاب حکومت کا رحمت العالمین اسکالر شپ پروگرام 2021 کے لیے ہدایت نامہ جاری

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ہونہار اور نادار طلباء کے لیے خصوصی 'رحمت اللعالمین' اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے۔

یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گائیڈ لائنز کے تحت پنجاب کے تمام سرکاری شعبوں کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کی اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر معاونت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ اسکالرشپ پروگرام کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ اسکالرشپ ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی ممبرز کے لیے نئی ڈریس کوڈ پالیسی کا اعلان

پنجاب حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ اس اسکالرشپ سے حاصل کرنے کے لیے طلباء نے لازمی طور پر ایس ایس سی امتحانات میں کسی بھی سرکاری شعبے کے اسکول سے کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں اور اس کے بعد میٹرک کی تعلیم مکمل کرنے کے دو سال کے اندر ہی کسی سرکاری کالج میں داخلہ لیا ہو۔ اس طرح کی کسی بھی گرانٹ سے فائدہ اٹھانے والے طلباء کو اس اسکیم کے لیے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔

جو طلبا اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ان کے لیے لازم ہے کہ ان کے والدین کی ماہانا تنخواہ 25 ہزار روپے سے زیادہ نہ ہو جبکہ ایسے اسٹوڈنٹس کے والدین 5 ایکڑ سے زیادہ زرعی اراضی یا 5 مرلہ شہری اراضی کے مالک نہ ہوں۔

یہاں نوٹ کریں کہ 50 فیصد ضرورت مند بچوں کے لیے مختص اسکالر شپس میں 10 فیصد کوٹہ سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے مخصوص کیا جائے گا، جبکہ میرٹ پر سامنے آنے والے طلبہ کے لیے کوالیفائنگ کی ضروریات یہ ہیں کہ امیدواروں کے پاس اپنے اپنے ضلع میں بہترین اسکور ہونا ضروری ہے  جس کی تصدیق محکمہ ہائیر ایجوکیشن (ایچ ای ڈی) کے ذریعے ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کے پی کے میں بچوں کا پشتو زبان میں تعلیم دینے کا مطالبہ

اہل اسٹوڈنٹس کی درجہ بندی پنجاب میں امتحانی بورڈ کے ذریعہ دی گئی تفصیلات کے مطابق ہوگی، جو طلبہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ درج ذیل لنک پر جا کر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

https://hedscholarships.punjab.gov.pk/sign-up

درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2021 ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایک بار جب ان اسٹوڈنٹس کی معلومات آن لائن چیک ہو گئیں تو اسکالرشپس طلباء کو آن لائن بینکنگ کے ذریعے منتقل کردی جائیں گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو