اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجوں میں ای فائلنگ کا نظام اپنالیا گیا
اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجوں میں ای فائلنگ کا نظام اپنالیا گیا
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے تعلیمی اداروں خصوصاً اسکولوں اور کالجوں میں ای فائلنگ سسٹم متعارف کروانے کا منصوبہ بنا یا ہے کیونکہ علاقے کے ایجوکیشن افسران کی ملازمت کی جگہوں کو پہلے ہی ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت پنجاب کی صوبے میں پنجابی زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے کی تاکید
اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی 7 بٹا 2 میں درخت لگانے کی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف ڈی ای کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا کہ تمام شعبہ تعلیم کے دفاتر کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اور اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں وہ کوششں کررہے ہیں کہ اسکولوں اور کالجوں میں ای فائلنگ کا نظام متعارف کروایا جائے۔
ڈی جی ایف ڈی ای نے اس موقع پر موجود تدریسی عملے کو بھی یقین دلایا کہ جب تک ای فائلنگ کا نیا نظام شروع نہیں ہوتا وہ کسی بھی مسئلے سے متعلق ای میل کے ذریعہ ایف ڈی ای کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کے سوالات کا فوری جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے تدریسی عملے سے کہا کہ آپ کو جسمانی طور پر ایف ڈی ای کا دورہ کرنے میں اپنا وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ کو تدریس پر توجہ دینے پر کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا رحمت العالمین اسکالر شپ پروگرام 2021 کے لیے ہدایت نامہ جاری
ڈی جی ایف ڈی ای نے بتایا کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسکولوں اور کالجوں کے زیر التواء مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی سینیارٹی لسٹ، ترقیوں اور پنشن سمیت متعدد دیگر امور پہلے ہی حل ہوگئے ہیں۔