پنجاب میں چھٹی اور اس سےاوپر کی کلاسز کےلیےاسکول دوبارہ کھولنے کااعلان
پنجاب میں چھٹی اور اس سےاوپر کی کلاسز کےلیےاسکول دوبارہ کھولنے کااعلان
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے نجی اسکولوں کے مالکان کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کے پی کے نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے ایس او پیز جاری کردیے
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم نے پہلے مرحلے میں 15 ستمبر کو چھٹی جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز کے بچوں کے لیے اسکول کھولنے کا اعلان کیاہے۔ تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ نرسری سے لے کر کلاس 5 تک کے طلباء کی کلاسز دوبارہ شروع کرنے کا اقدام ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے مشروط ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء کو بیچز کی شکل میں اسکول بلایا جائے گا اور تمام طلبا کو ایک ہی وقت میں اسکول آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہر جماعت کے طلباء کو دو گروپوں میں اسکول بلایا جائے گا اور ہر گروپ متبادل دنوں میں اسکول آئے گا۔
مزید پڑھیں: جرمنی کی آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی حمایت، پاکستان کی ترجیحات مختلف
صوبائی وزیر تعلیم نے اسکول مالکان کو 25 اگست تک جواب دینے کا مشورہ دیا ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں حکومت پنجاب نے اسکول کھولنے کے لیے تفصیلی ایس او پیز جاری کئے تھے جن میں کورونا وائرس سے بچائو کے بنیادی اصول، صحت سے متعلق آگاہی اور حفظان صحت سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا