کے پی کے نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے ایس او پیز جاری کردیے

کے پی کے نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے ایس او پیز جاری کردیے

کے پی کے نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے ایس او پیز جاری کردیے

خیبرپختونخوا کی وزارت تعلیم نے پورے صوبے کے اسکولوں کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کردیے۔

ایس او پیز کے تحت، تمام اسکولوں کو طلبہ اور اسٹاف کے لئے درجہ حرارت کے سینسر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تیز بخار کی صورت میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: جرمنی کی آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی حمایت، پاکستان کی ترجیحات مختلف

کورونا کی علامات کے حامل طلبا کو سات دن کی چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔ اگر کسی طالب علم کاا ٹیسٹ مثبت آیا تو پوری کلاس کو 14 دن کی چھٹی پر بھیج دیا جائیگا۔

وزارت نے تمام تعلیمی سیشن کے دوران فیس ماسک ، سوشل ڈسٹینسنگ اور ہاتھ نہ ملانے کی پالیسیاں نافذ کردیں۔ اس پالیسی کا اطلاق طلباء ، اساتذہ اور دیگر عملے پر ہوگا۔

اسکول میں اسمبلی، رسیس یا کسی دوسرے پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: طلبا کو ہراساں کرنے کے خلاف سینیٹ میں بل پیش

طلباء کو لنچ بوکس اور برتنوں کے تبادلے پر پابندی ہوگی۔ ان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر کے طور پر اپنے خود کے لنچ بوکس ساتھ لائیں۔

خیبر پختونخواہ حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ 6 اگست سے سرکاری اسکول کھولے گی۔ انتظامی مقاصد کے لئے صرف 30 سے ​​40 فیصد عملے کو داخلے کی اجازت دی گئی جائیگی اور باضابطہ طور پر دوبارہ اسکول کھلنے تک یہ یقینی بنایا جائیگا کے تمام منصوبے اپنی جگہ موجود ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو