غیر ملکی طلبا کے لیے اہم نوٹیفیکیشن

غیر ملکی طلبا کے لیے اہم نوٹیفیکیشن

غیر ملکی طلبا کے لیے اہم نوٹیفیکیشن

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے غیر ملکی طلباء کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں رعایت کے معیار سے متعلق ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پی ایم سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2021 کے تعلیمی سیشن میں داخلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے بجائے صرف ایس اے ٹی (سیٹ) دوم کے نتائج ہی استعمال کیے جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے طلباٗ کا تعلیمی نصاب مختصر کردیا

پی ایم سی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ نئے معیارات کی روشنی میں اب مضامین کے ویٹ ایج کو اس طرح سے جانچا جائے گا۔

1۔ بائیولوجی، 40 فیصد۔

2۔ کیمسٹری، 35 فیصد۔

3۔ فزکس، 25 فیصد۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال طلبا کو ایس اے ٹی (سیٹ) اول سے مستثنیٰ کیا جائے گا،

  جو 2020 میں عالمگیر طور پر پھیلی کوروناوائرس کی وبا کی وجہ سے نہیں کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملک میں کوئی یونیورسٹی بند نہیں کی جارہی، ایچ ای سی کا اعلان

 پی ایم سی کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جن طلبا نے اپنا ایچ ایس سی، ہائی اسکول کا پروگرام کسی ایسے ادارے یا ملک سے مکمل کیا ہے جہاں تعلیم کا میڈیم انگریزی ہے، انہیں انگریزی کے مضمون سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو