ملک میں کوئی یونیورسٹی بند نہیں کی جارہی، ایچ ای سی کا اعلان

ملک میں کوئی یونیورسٹی بند نہیں کی جارہی، ایچ ای سی کا اعلان

ملک میں کوئی یونیورسٹی بند نہیں کی جارہی، ایچ ای سی کا اعلان

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یونیورسٹیز کی بندش کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔

گذشتہ چند روز سے مختلف سوشل ویب سائٹس پر یہ افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ کورونا وائرس کے دوبارہ فعال ہونے کے باعث ہائیر ایجوکیشن نے ملک میں یونیورسٹیز کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ایچ ای سی کی جانب سے سرکاری طور پر ان افواہوں کی تردید کردی گئی ہے۔  

 ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کی بندش کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران نے پاکستان نالج سٹی کے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کردیا

ملک میں کوئی یونیورسٹی بند نہیں کی جارہی، ایچ ای سی کا اعلان

 بیان میں مزید کہا گیا کہ ہر یونیورسٹی اپنی مخصوص صورتحال کے مطابق کام کرنے یا درس گاہ کو بند کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

ایچ ای سی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو ہر یونیورسٹی بند رکھنے کا اختیار ہے۔

 گذشتہ روز قائداعظم یونیورسٹی کو کورونا وائرس کے 5 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ایک دن کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے کیسز کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی بند کردی گئی

کیو اے یو کی انتظامیہ نے نئی صورتحال کے تناظر میں تمام تعلیمی سرگرمیاں 6 نومبر تک آن لائن کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 773 نئے کیسز اور 6 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔

مجموعی طور پر ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 329،375 کیسز اور 6،745 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو