وزیر اعظم عمران نے پاکستان نالج سٹی کے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کردیا
وزیر اعظم عمران نے پاکستان نالج سٹی کے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کردیا
پاکستان کا پہلا نالج سٹی پنجاب کے شہر اور وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میانوالی میں قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے باضابطہ طور پر میانوالی میں تعمیر ہونے والے پہلے نالج سٹی آف پاکستان کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے آبائی شہر میں نالج سٹی کو تعمیر کرنا ان کا زندگی بھر کا خواب رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے کیسز کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی بند کردی گئی
گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے نمل نالج سٹی کا پہلا مرحلہ متعارف کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نالج سٹی کے پہلے مرحلے کو دو ہزار تئیس تک حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ 2027 تک نالج سٹی کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کے متعارف کردہ مںصوبے کے مطابق نالج سٹی کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد نالج سٹی میں تقریباً 800 طلباء اور 50 فیکلٹی ممبرز کو جگہ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے اسکول فیس میں بیس فیصد کمی منسوخ کردی
نالج سٹی کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس ادارے میں تقریباً 10 ہزار طلباء اور فیکلٹی ممبرز کو جگہ دی جائے گی۔
نمل نالج سٹی میں اکیڈمک بلاکس، لائبریریز، ٹیکنالوجی پارکس، بزنس سینٹرز، پرائمری اور سیکنڈری اسکولز، کھیلوں کی سہولیات، اسپتال، شاپنگ سینٹرز اور ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے جبکہ نالج سٹی کے اندر ہی عملے، فیکلٹی اور طلباء کی رہائش کالونی بھی قئام کی جائے گی۔