سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے طلباٗ کا تعلیمی نصاب مختصر کردیا

سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے طلباٗ کا تعلیمی نصاب مختصر کردیا

سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے طلباٗ کا تعلیمی نصاب مختصر کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا کی وبائی صورتحال کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے ایک مختصر نصابِ تعلیم کا اعلان کیا ہے۔ تعلیمی نصاب کو مختصر کرنے کا فیصلہ حکومت سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں کوئی یونیورسٹی بند نہیں کی جارہی، ایچ ای سی کا اعلان

رواں سال کے اوائل میں کورونا کے وبائی مرض کے باعث ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی کا حرج ہوا جس کے باعث طلباٗ کی چھوٹ جانے والی کلاسز کے مسئلے پر غور کیا گیا۔

طلبا کا مختصر نصاب ڈائریکٹوریٹ آف کیریکولم، اسسمنٹ اینڈ ریسرچ سندھ، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹریٹ اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے تیار کیا ہے۔ اس مختصر نصاب کو ورکنگ گروپ کی ہدایت پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران نے پاکستان نالج سٹی کے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کردیا

انٹرمیڈیٹ کے پہلے اور دوسرے سال کے طلباٗ کے لیے آخری سالانہ امتحان اس مختصر نصاب سے شروع ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو