کورونا وائرس کے کیسز کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی بند کردی گئی
کورونا وائرس کے کیسز کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی بند کردی گئی
قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے کیمپس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد یونیورسٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی رجسٹرار کے سرکاری بیان کے مطابق کیمپس میں کوروناوائرس پھیلنے کے باعث یونیورسٹی 26 اکتوبر کو بند رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آج ہونے والی تمام کلاسز آن لائن ہونگی جبکہ یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ بھی اگلے نوٹس تک معطل رہے گی۔
مزید پڑھیے: سندھ حکومت نے اسکول فیس میں بیس فیصد کمی منسوخ کردی
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کیو اے یو کی آفیشل ویب سائٹ کو باقاعدگی سے دیکھتے رہیں کیونکہ اس سلسلے میں بعد میں ایک جامع نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا جس میں طلباٗ کے لیے آئندہ کے پلان آف ایکشن کے بارے میں بتایا جائے گا۔
قائد اعظم یونیورسٹی میں کورونا کیسز کی تصدیق تو کی گئی ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کورونا کے یہ کیسز ہاسٹل کے رہائشیوں، ڈے اسکالرز، اساتذہ یا عملے کے ارکان میں درج کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے: سرکاری کالجز کے لیے 10،000 اساتذہ کو بھرتی کریں گے، ایچ ای ڈی
حال ہی میں اسلام آباد میں کوروناوائرس کے کیسز میں تیزی آئی ہے، گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے کے دوران ہفتے کے روز شہر میں سب سے زیادہ سنگل ڈے کورونا انفیکشن ریکارڈ کیے گئے۔ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا نے بتایا کہ ہفتے کے روز 186 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ، جبکہ اتوار کے روز 157 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔