نویں سے بارھویں تک کلاسز بحال، حاضری انتہائی کم رہی

نویں سے بارھویں تک کلاسز بحال، حاضری انتہائی کم رہی

نویں سے بارھویں تک کلاسز بحال، حاضری انتہائی کم رہی

 بورڈ کے امتحانات کے پیش نظر این سی او سی کے فیصلے کے بعد آج اسکولوں میں نویں سے بارھویں تک کلاسز دوبارہ شروع ہوگئیں۔

پیر کے روز اسکول سیشن دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں 9 ویں جماعت سے12 تک کی کلاسوں کو دوبارہ شروع کردیا گیا تاہم بحال ہونے والی ان کلاسوں میں حاضری بہت ہی کم دیکھی گئی۔

مزید پڑھیئے: بلوچستان میں بھی پہلی تا آٹھویں کلاسز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18 اپریل کو اپنے عارضی اجلاس کے بعد کووِڈ سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوکر کلاسز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گریڈز کے طلباء بورڈ کے امتحانات کے پیش نظر کلاسوں میں شرکت کریں گے۔ تاہم، وفاقی دارالحکومت کے اسکولوں میں کم بچے دکھائی دیئے اور مجموعی طور پر اسکولوں میں حاضری میں نمایاں کمی رہی۔ دوسری جانب پنجاب نے بھی پیر کے روز سے 9ویں سے 12ویں جماعت کے لیے جسمانی کلاسیں دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا۔

مزید پڑھیئے: سندھ حکومت کا اسکولوں میں آٹھویں تک تدریسی عمل یکم مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ

اتوار کے روز عالمی وبائی مرض کی تیسری لہر کے پیش نظر حکام نے پہلی سے آٹھویں تک کلاسیں بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ انفیکشن کا زیادہ تناسب رکھنے والی یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔

اس سے قبل حکومت نے چھ اپریل کو اسکولوں کی بندش کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اضلاع میں کلاس اول سے ہشتم تک کلاسیں اس مہینے کی 28 تاریخ تک بند رہیں گی۔

صوبائی وزراٗ برائے صحت و تعلیم کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے والے انتہائی متاثرہ اضلاع میں بھی نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسیں 19 اپریل سے دوبارہ شروع ہوں گی جبکہ بورڈ کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے سے منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیئے: سی اے آئی ای کے امتحانات نہ ملتوی ہوں گے، نہ منسوخ کیے جائیں گے، شفقت محمود

انہوں نے کہا کہ پہلی جماعت سے ہشتم تک کی یہ کلاسز آن لائن ہوسکتی ہیں لیکن سیشن کے دوران کوئی جسمانی موجودگی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کرنا صوبوں کا اختیار ہے کہ ان کے کون سے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہیں اور انہیں کہاں کہاں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو