بلوچستان میں بھی پہلی تا آٹھویں کلاسز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان میں بھی پہلی تا آٹھویں کلاسز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان میں بھی پہلی تا آٹھویں کلاسز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے 19 اپریل تا عیدالفطر پہلی سے آٹھویں جماعت تک تدریس بند کرنے اور نویں تا بارہویں جماعتوں کے لیے اسکول کھولنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی حمایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعتوں تک اسکولز عید تک بند رکھنے اور  نویں جماعت سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی اس فیصلے پر عملد رآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سرداریار محمد رند نے کہا ہے کہ فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، پہلی تا آٹھویں کلاسز عید تک بند رہیں گی جبکہ نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو