سی اے آئی ای کے امتحانات نہ ملتوی ہوں گے، نہ منسوخ کیے جائیں گے، شفقت محمود

سی اے آئی ای کے امتحانات نہ ملتوی ہوں گے، نہ منسوخ کیے جائیں گے، شفقت محمود

سی اے آئی ای کے امتحانات نہ ملتوی ہوں گے، نہ منسوخ کیے جائیں گے، شفقت محمود

پہلی سے 8 ویں جماعت تک کی جسمانی کلاسیں معطل رہیں گی جبکہ 9 ویں سے 12 ویں تک کی کلاسوں کو منضبط انداز میں باقاعدہ بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی اے آئی ای) کی اعلان کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق اے، اے ایس، او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے امتحانات ہوں گے اور اس میں کوئی تاخیر یا منسوخی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیئے: سندھ حکومت کا اسکولوں میں آٹھویں تک تدریسی عمل یکم مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ

شفقت محمود نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ یہ فیصلہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے وزرائے صحت و تعلیم کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ تاہم ، انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بجائے اکتوبر، نومبر کے سیشن میں کیمبرج کے امتحانات کے خواہشمند طلبا کو اسی فیس میں اس کی اجازت ہوگی جو انہوں نے پہلے ہی ادا کر رکھی ہے۔

سی اے آئی ای کے امتحانات نہ ملتوی ہوں گے، نہ منسوخ کیے جائیں گے، شفقت محمود

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ کیمبرج نے اس سال اساتذہ کا تشخیص شدہ گریڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا جو طلبا امتحانات نہیں دیتے وہ اگلے سال اکتوبر، نومبر میں امتحانات دیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق کیمبرج نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ایس او پیز کی سختی سے پیروی کی جائے گی۔

وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ تمام متاثرہ اضلاع میں گریڈ 9 سے 12 تک کی کلاسزمنضبط انداز میں شروع ہوں گی ، تاکہ طلباء اپنے بورڈ کے امتحانات کی تیاری کر سکیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ بالا کلاسوں کے لیے امتحانات صوبائی تعلیمی بورڈز کے ذریعہ اعلان کردہ نئی ڈیٹ شیٹس کے مطابق ہوں گے۔

مزید پڑھیئے: پاکستان بھر میں پریپ سے 8 ویں جماعت تک کے امتحانات مئی سے شروع ہونگے

اس کا مطلب ہے کہ امتحانات مئی کے چوتھے ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر نے لکھا کہ یونیورسٹی کے داخلے کے نظام الاوقات کو نئے امتحانات کے ٹائم ٹیبل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیئے: اسلام آباد میں بچوں میں کورونا انفیکشن کے کیسز 7،000 سے بڑھ گئے

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیاں آن لائن کلاسز جاری رکھیں گی جبکہ آٹھ فیصد سے کم مثبتیت والے اضلاع میں جسمانی کلاسز رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں کلاس 1 سے 8 تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سی اے آئی ای کے امتحانات نہ ملتوی ہوں گے، نہ منسوخ کیے جائیں گے، شفقت محمود

سی اے آئی ای کے امتحانات نہ ملتوی ہوں گے، نہ منسوخ کیے جائیں گے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ تمام فیصلے مکمل اتفاق رائے سے لئے گئے۔ اس سے قبل ، حکومت نے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں اسکولوں میں 28 اپریل تک کلاس 1 سے 8 تک کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے والے انتہائی متاثرہ اضلاع میں بھی کلاس 9 سے 12 تک 19 اپریل سے دوبارہ شروع ہوجائیں گی جبکہ بورڈ کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی سے 8 ویں جماعت تک کلاسز آن لائن ہوسکتی ہیں لیکن سیشنز کے دوران کوئی جسمانی موجودگی نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ کرنا صوبوں کا اختیار ہے کہ ان کے کون سے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہیں اور انہیں کس طرح کے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ تمام فیصلے عالمی وبائی بیماری کے خلاف حکومت کی متحد ہ کاوشوں ے طور پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ایک اجلاس میں کیے گئے۔

وفاقی زیر تعلیم نے کہا کہ این سی او 28 اپریل کو صورتحال کا دونارہ جائزہ لے گا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو