طلبا کے بارے میں بہت فکر مند ہوں، شفقت محمود

طلبا کے بارے میں بہت فکر مند ہوں، شفقت محمود

طلبا کے بارے میں بہت فکر مند ہوں، شفقت محمود

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں تاہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ  حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

مزید پڑھیئے: گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا سندھ حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان

تاہم ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث کیسز میں اضافے کی وجہ سے حکومت کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

جبکہ شفقت محمود نے خود بھی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال پر کڑی نظر ہے، فی الحال حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم بچوں کی تعلیم کے بارے میں بھی فکر مند ہیں تاہم بچوں کی جانیں زیادہ عزیز ہیں۔

اس سے قبل، وفاقی وزیر نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لیے 26 نومبر سے 11 جنوری تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا یہ فیصلہ بڑے بھاری دل سے لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیئے: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا 11 جنوری سے اسکول ہر صورت میں کھولنے کا اعلان

اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ میری تمام طلباء سے گزارش ہے کہ وہ اس بار اس وقت کو چھٹی کے طور پر استعمال نہ کریں بلکہ اپنے کورسز پر نظر ثانی کریں، ہوم ورک کریں اور جس قدر ممکن ہوسکے اپنے معمولات کو زیادہ سے زیادہ مطالعات کے ساتھ جاری رکھیں۔

اطلاعات کے مطابق کووِڈ نائنٹین کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ملک کے تمام تعلیمی ادارے 11 جنوری 2021 سے کیمپس کی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو