پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا 11 جنوری سے اسکول ہر صورت میں کھولنے کا اعلان

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا 11 جنوری سے اسکول ہر صورت میں کھولنے کا اعلان

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا 11 جنوری سے اسکول ہر صورت میں کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا 11 جنوری سے اسکول ہر صورت کھولنے کا اعلان کردیا۔ حکومت نے 11 جنوری کی تاریخ دی تھی اب ہر صورت ادارے کھولیں گے، اگر حکومت ادارہ سیل کرے گی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ 2020 کے لیے پوسٹ رزلٹ تجزیہ جاری کردیا

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں 25 سے زائد ایسوسی ایشنز کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں ناصرخان، عفران الہی افضل بابر، ملک اظہر ،چوہدری عبید ،عبد الوحید خان ،زاہد ڈار، عطرت نقوی ،حافظ بشارت اور دیگر شریک ہویے۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش سے تعلیمی نقصان کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکے گا۔ حکومت نے اگر 11 جنوری کو ادارے نہ کھولے تو ہم حکومتی فیصلے کو نہیں مانیں گے۔

اجلاس کے بعد عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سب کی متفقہ رائے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پرائیویٹ اسکولز میں نصابی سرگرمیاں 11 جنوری سے ہونگی۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک سپریم کونسل بنائی گئی ہے جس میں مزید فیصلے کیے جائیں گے اگر 11 جنوری کے بعد اسکولز کھولنے پر اگر حکومتی کاروائی ہوئی تو اس پر سخت احتجاج کریں کرینگے۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ سب کچھ کھلا ہے توتعلیمی ادارے کیوں بند کیے جارہے ہیں۔ ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تمام ایسوسی ایشنز اور سسٹم پر مشتمل سپریم کونسل تشکیل دے دی ہے، اگر حکومت تعلیمی ادارے سیل کرے گی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں: لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن: میٹرک کے سپلی امتحان برائے 2020 کے نتائج کا اعلان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ27 دسمبر سے پہلے این سی او سی کو تحریری تجاویز دی جائیں گی کرونا کے باعث اسکولوں کی بندش سے تعلیمی اداروں کو شدید نقصان ہوا ہے حکومت تعلیمی اداروں کو بلاسود قرضے دئیے جائیں تاکہ تعلیمی ادارے اس بحران سے نکل سکیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو