پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردی
پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردی
پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ ( ایم ڈی کیٹ) برائے 2020 کا رزلٹ جاری کردیا ہے۔
طلبا و طالبات درج ذیل لنک پر جا کر پی ایم سی کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔
پی ایم سی کے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق 121،181 طلباء ٹیسٹ میں شامل ہوئے، جبکہ ان میں سے 67،611 طلباء نے اپنے ٹیسٹ کو کلیئر کیا۔
گزشتہ روز سیکڑوں میڈیکل طلباء نے متحد ہوکر ٹوئیٹر پر پی ایم سی کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا جس میں ایم ڈی کیٹ برائے 2020 کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے طلبا کا مستقبل بچانے کی اپیل کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا سندھ حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان
ایک طالب علم نے ٹوئیٹر پر پیش کردہ اپنی ایک پوسٹ میں اس ظالم حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے طلبا سے ہیش ٹیگ سیو آور فیوچر (ہمارا مستقبل بچائو) استعمال کرنے کو کہا اور دوسروں کو بھی اس میں حصہ لینے کی ترغیب دی، جس کے بعد ہزاروں طلبا و طالبات نے اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے پی ایم سی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔