ای روزگار فری لانس ٹریننگ پروگرام
ای روزگار فری لانس ٹریننگ پروگرام
ای روزگار ایک نیا سرکاری پروگرام ہے جو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی بی ٹی) نے تمام اضلاع میں تربیتی مراکز کے ذریعے فری لانسنگ کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے خواہش مند فری لانسرز کو تربیت فراہم کرنے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے 36 اضلاع میں ای روزگار سینٹرز کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
پنجاب حکومت اس اقدام کے ذریعے نوجوانوں کو معقول اور پائیدار آمدنی حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ اس منصوبے کا ایک اہم مقصد نوجوانوں کو انٹرنیٹ پر مبنی فری لانسنگ کے ذریعے خود روزگار کی تربیت سے آراستہ کرنا ہے۔
اہلیت کا معیار:
ای روزگار پروگرام کا حصہ بننے کی غرض سے درخواست دینے کے لیے آپ کو درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہے۔
درست قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی)
صوبہ پنجاب کا ڈومیسائل۔
امیدوار کے پاس کمپیوٹر کو استعمال کرنے کی بنیادی مہارت ہونی چاہیے۔
کم از کم 16 سال کی تعلیم درکار ہے۔
زیادہ سے زیادہ 35 سال کی عمر والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔
کیسے اپلائی کریں:
درخواست دہندگان آن لائن داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے اپنی درخواست ارسال کر سکتے ہیں اور درج ذیل لنک کے ذریعے ای روزگار کی آفیشل ویب سائٹ پر تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں۔
https://erozgaar.pitb.gov.pk/candidate_portal
امیدواروں کو اپنے بارے میں مصدقہ معلومات درج کرنے کے بعد آن لائن ٹیسٹ کی تاریخ کے ساتھ ایک ایس ایم ایس یا ای میل الرٹ موصول ہوگا۔
ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد پی آئی ٹی بی شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی فہرست شائع کرے گا۔ جن امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے انہیں ویب سائٹ پر مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
تصدیق کے بعد امیدوار آن لائن ٹریننگ پروگرام کے لیے رجسٹر ہوں گے۔
دورانیہ:
میرٹ پر منتخب ہونے والے امیدوار اپنے شعبوں کے ماہرین سے تین ماہ کی مفت تربیت حاصل کریں گے، جس سے وہ تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی ملازمتوں پر گھر بیٹھے کام کرکے آن لائن پیسے کما سکیں گے۔