این سی او سی کا اسکولوں میں پابندیوں کے فیصلے کا اعلان

این سی او سی کا اسکولوں میں پابندیوں کے فیصلے کا اعلان

این سی او سی کا اسکولوں میں پابندیوں کے فیصلے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے آج صبح وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ این سی او سی نے اس اجلاس میں ملک کی مجموعی کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

این سی او سی نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعلیمی شعبے پر پابندیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندیاں اب 15 فروری 2022 تک لاگو ہوں گی اور اس تاریخ سے پہلے ان کا از سرِ نو جائزہ لیا جائے گا۔

 مختلف شہروں اور اضلاع میں تعلیمی شعبے کے لیے پابندیاں درج ذیل ہیں:

این سی او سی نے ابتدائی طور پر یہ پابندیاں 19 جنوری کو لگائی تھیں جو 20 جنوری 2022 کو نافذ ہوئیں اور 31 جنوری 2022 تک برقرار رہیں گی۔

اس کے علاوہ،یکم1 فروری 2022 سے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ بارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلباء کے لیے لازمی کورونا ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی۔

تعلیمی ادارے پہلے ہی کورونا کے زیادہ تناسب والے علاقوں میں سینٹینل ٹیسٹنگ سے گزر رہے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو