بلوچستان میں خطرے کی گھنٹی، 295 بچوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت

بلوچستان میں خطرے کی گھنٹی، 295 بچوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت

بلوچستان میں خطرے کی گھنٹی، 295 بچوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں اب تک 295 بچوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں سے وائرس کے 10 فیصد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے ہفتے کے روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسکولوں کو پرائمری سے مڈل کلاسز تک بند کرکے اداروں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ حکام صوبائی دارالحکومت میں ہائی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی بندش کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اگر موجودہ تناسب کے ساتھ وائرس کے مثبت واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا تو صحت کے مراکز دباؤ کا شکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ ایس او پیز کے نفاذ میں حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں: اٹک میں 21 اسکول سِیل کردیئے گئے

انہوں نے کہا کہ اگر عوام، کورونا وائرس کے ایس او پیز کو نافذ کرنے میں حکام سے تعاون نہیں کرتے تو صوبائی حکومت فوج سے مدد حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب صورتحال ایس او پیز کے نفاذ کی درخواستوں سے آگے بڑھ گئی ہے، اب ہر حال میں ایس او پیز پر عمل در آمد کرایا جائے گا۔

پڑوسی ملک کی خراب صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے خبردار کیا کہ کوئٹہ اور ملک بھر میں جاری کورونا کی تیسری اور خطرناک لہر بھارت کی طرح پاکستان میں بھی گھمبیر صورت حال کا باعث بن سکتی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو