سندھ حکومت کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
سندھ حکومت کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
کراچی: سندھ حکومت کا صوبے بھر کے تمام جامعات، کالجز اور تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند کئے جائیں۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو بند کیا جارہا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کیا جارہاہے، کاش لوگ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے اور ماسک پہن لیتے، اس وقت صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، اور اگر عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے تو حکومت کے پاس سخت فیصلے کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا