اٹک میں 21 اسکول سِیل کردیئے گئے
اٹک میں 21 اسکول سِیل کردیئے گئے
اساتذہ اور طلبہ میں گذشتہ تین دن کے دوران کورونا کے مثبت کیسوں کی نشاندہی کے بعد 21 اسکولوں کو ایک ہفتہ کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔
اٹک کے سی ای او ایجوکیشن محسن عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جن اسکولوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ماری کنجور، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول جلوال، جی جی پی ایس ڈنڈی جسوال، جی جی ایچ ایس نوشہرہ، جی ایم پی ایس بائی، جی جی ایچ ایس رنگو، جی جی پی ایس سرکا، جی جی ایچ ایس شکردرہ، جی جی ایچ ایس بریار، جی جی سی ایم ایس شکردرہ، جی ایم پی ایس ڈھوک ساوین، جی جی ایچ ایس کالو کلاں، جی بی ایچ ایس جلالیہ، جی جی ای ایس جلو، جی جی پی ایس ڈھوک سیلو، جی جی ای ایس سکھوال، جی جی ایچ ایس پیپل کالونی اٹک، جی جی ایچ ایس فورمل، جی جی ایچ ایس 2 ہزرو اور جی جی ای ایس ڈھوک شیر زمان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: کیمبرج امتحانات: امید ہے کہ مثبت فیصلہ جلد آئے گا، شفقت محمود
محسن عباس نے بتایا کہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
پنجاب کے 25 اضلاع میں کالج بند کردیے گئے
دوسری جانب حکومت پنجاب نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں 25 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی کالجوں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ان تمام اضلاع میں کورونا وائرس کی مثبیت کا تناسب پانچ فیصد کو عبور کرچکا ہے۔ تاہم یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیاں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے صوبے کے 25 اضلاع میں کالجز بند کردیے
پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع میں راولپنڈی، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن، ساہیوال، سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان، اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال، قصور، بہاولنگر، چکوال اور بھکر شامل ہیں۔
آئی سی ٹی نے اسکول بند کردیئے
وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے تمام تعلیمی اداروں میں نویں سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں 17 مئی تک بند رہیں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی 36 یونیورسٹیوں نے ٹائمز امپیکٹ رینکنگ میں جگہ بنالی
ضلعی مجسٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کو صرف آن لائن سیکھنے کی طرف شفٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہر طرح کی انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔