میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے، این سی او سی

میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے، این سی او سی

میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے، این سی او سی

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ تمام سیکنڈری اسکولوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے امتحانات 20 جون،2021 کے بعد منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیئے: بلوچستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت ہونے والے فورم کے اجلاس میں کیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امراض کے پھیلاؤ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے، این سی او سی

 

میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے، این سی او سی

فورم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت تعلیم کی سفارش کے مطابق تمام پیشہ ور اور غیر پیشہ ورانہ امتحانات کیس ٹو کیس کی بنیاد پر ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فورم نے 7 جون سے کورونا کی 5 فیصد سے کم مثبت شرح رکھنے والے اضلاع میں تعین شدہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے، اس میں 24 مئی سے دوبارہ کھلنے والے تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

مزید پڑھیئے: پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

این سی او سی نے کہا کہ ریسٹورانٹس رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لیے کھلے رہ سکتے ہیں جبکہ ٹیک ویز کو ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے تک خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو بھی سخت کووڈ پروٹوکولز کے تحت دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام فیڈریٹنگ یونٹس کو پروٹوکولز کے بارے میں الگ الگ ہدایات جاری کی گئیں۔

یکم جون سے زیادہ سے زیادہ 150 افراد کے ساتھ شادی کی تقریبات کو آئوٹ ڈور منعقد کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس سلسلے میں 27 مئی کو صورت حال کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مزارات، سینما گھروں، ان ڈور ڈائننگ ، انڈور جم ، تفریحی پارکوں (واکنگ اور ٹہلنے والے ٹریکس کے علاوہ) کانٹیکس اسپورٹس، فیسٹیولز، ثقافتی و دیگر تقریبات پر پابندی سمیت ہر طرح کی انڈور تقریبات پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ جبکہ آئوٹ ڈور محفلوں اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے کے دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار کو پابندی عائد رہے گی۔

این سی او سی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ بالترتیب 27 مئی اور 7 جون کو لیا جائے گا۔

این سی او سی کا ملک بھر میں بورڈ کے امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ

اجلاس میں مزید کہا گیا ہے کہ بیماریوں کے پھیلاؤ اور صحت کی دیکھ بھال کے اہم نظام کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جارہی ہے اور بیماری کے پھیلائو کو نظر میں رکھتے ہوئے جب بھی مناسب سمجھا جائے گا ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اس سے قبل، اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ، اسد عمر نے عزم کیا کہ جلد سے جلد ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ وبائی بیماری سے لڑنے کے لیے ویکسین لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین کے کوئی ضمنی اثرات نہیں ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں فراہم کی جانے والی اس نئی ​​سہولت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اس مرکز میں 7،000 افراد کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے 75 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں اور 100 تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کو تعینات کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو