سال 2021 میں کینیڈا کی یونیورسٹیز میں کیسے اپلائی کریں

سال 2021 میں کینیڈا کی یونیورسٹیز میں کیسے اپلائی کریں

سال 2021 میں کینیڈا کی یونیورسٹیز میں کیسے اپلائی کریں

اگر آپ بیرون ملک ماسٹرز کرنے کا سوچ رہے ہیں تو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیز کے ساتھ کینیڈا آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔

متعدد اپلائیڈ آرٹس، سائنس اور تکنیکی پروگرام پیش کرنے والی یونیورسٹیز اور کالجز آپ جیسے امیدواروں کے لیے بہترین اور موزوں ہیں، جو وسیع پیمانے پر مطالعے کے اختیارات کے ساتھ موجود ہیں۔

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن، شنگھائی یونیورسٹی اور کیو ایس رینکنگ کے مطابق یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کینیڈا کی30سے ​​زائد یونیورسٹیز کو دنیا کی300بہترین یونیورسٹیز میں شامل کیا گیا ہے اور یہ اشاریہ کینیڈا کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی طرف سے پیش کردہ معیاری تعلیم کی یقین دہانی کراتا ہے۔

آئیے یہ جانیں کہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے درخواست دینے کے عمل کو کس طرح ممکن بنایا جاتا ہے۔

کینیڈا میں معروف ترین ڈگریز:

آپ کینیڈا کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیزمیں متعدد مضامین پڑھ سکتے ہیں۔ یہاں کچھ مشہور یونیورسٹیز کے بارے میں آپ کے لیے آپشنز فراہم کیے گئے ہیں۔

کینیڈا میں ماسٹرز ان انوائرنمنٹل سائنسز۔

کینیڈا میں ماسٹرز ان سائیکولوجی۔

کینیڈا میں ماسٹرز ان کمپیوٹر سائنس۔

کینیڈا میں ایم بی اے کی ڈگری۔

کینیڈا کی اعلیٰ ترین دانش گاہیں:

 اپنے لیے ایک بہترین اسٹڈی پروگرام منتخب کرنے کے لیے آپ کینیڈا کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیز کی اس فہرست سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا۔

رائل روڈز یونیورسٹی۔

تھامپسن ریورز یونیورسٹی۔

بروک یونیورسٹی۔

مائونٹ الائسن یونیورسٹی۔

یونیورسٹی آف ریجینا۔

یونیورسٹی آف ٹورانٹو۔

اپلائی کرنے کی تیاری:

اپنے یونیورسٹی کے آپشنز کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد آپ کو اس بات کی بھی تصدیق کرنی ہوگی کہ اگر وہ ایک ڈیزگنیٹڈ لرننگ انسٹی ٹیوشن (ڈی ایل آئی) ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کینیڈا میں ان کی پہچان ایک قابل اعتماد یونیورسٹی یا اسکول کے طور پر ہے تاکہ آپ تعلیمی میدان میں ہونے والی جعل سازی کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

ہم آپ کو یونیورسٹی کی فیسوں کا موازنہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں کیونکہ بیرون ملک پڑھائی خاصی مہنگی ثابت ہوسکتی ہے۔ زیادہ تر یونیورسٹیز میں ٹیوشن فیس، کاسٹ آف سپلائیز، رہائشی اخراجات اور بہت سے دیگر روز مرہ کے اخراجات شامل ہیں۔

یہاں یہ یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ ہر تعلیمی پروگرام کے لیے ٹیوشن فیس مختلف ہوسکتی ہے۔

مضامین کے بارے میں تحقیق:

کینیڈا دو زبانیں رکھنے والا ایک بڑا ملک ہے لہٰذا یہ فرانسیسی زبان میں کچھ خاص کورسز پیش کر سکتا ہے۔ اس صورت میں آپ کو انگریزی میں پیش کردہ تعلیمی پروگراموں کی تلاش کرنی چاہیے۔

کینیڈا کی اعلیٰ جامعات ہمیشہ اعلیٰ درجے یعنی عمدہ گریڈز کے حامل امیدواروں کو قبول کرتی ہیں۔

ادارے زیادہ تر 70 فیصد سے زیادہ گریڈ والے امیدواروں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

آپ کے گریڈز جتنے زیادہ ہوں گے کسی اعلیٰ یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔

وہ طلبہ جن کی عمر 25 سال سے اوپر ہے اور درخواست دینے سے کم سے کم دو سال قبل گریجویٹ ڈگری حاصل کرچکے ہیں، ان سے حالیہ ملازمت کے بارے میں معلومات پیش کرنے کے لیے کہا جاسکتا ہے۔

زبان کی ضروریات:

کینیڈا کی بیشتر یونیورسٹیز میں انگریزی کی مہارت کے ثبوت مختلف اسناد یا دوسرے کام کی شکل میں طلب کیے جاتے ہیں۔

یہاں لیے جانے والے ٹیسٹ یا اسناد میں درج ذیل زمرہ جات شامل ہوسکتے ہیں۔

آئیلٹس۔

پی ٹی ای اکیڈمک۔

سی ون ایڈوانسڈ۔

ٹوفل۔

کچھ یونیورسٹیاں دوسرے انگریزی ٹیسٹ بھی قبول کرسکتی ہیں، جیسے۔

سی اے ای ایل (کینیڈین اکیڈمک انگلش لینگویج اسسمنٹ)

کین ٹیسٹ (کینیڈا میں اسکالرز اور ٹرینیز کے لیے انگلش کا ٹیسٹ)

ایم ای ایل اے بی (مشی گن انگلش لینگویج اسسمنٹ بیٹری)

اپنے ڈاکیومینٹس یا دستاویزات جمع کریں۔

کینیڈا کی بیشتر یونیورسٹیز ان عام دستاویزات کے بارے میں پوچھتی ہیں جن میں درج ذیل شامل ہیں۔

گریجویشن سرٹیفکیٹ، ڈپلوما۔

 درخواست فارم اچھی طرح سے پُرکیا ہُوا۔

ریزیومے یا سی وی۔

 لیٹر آف انٹینٹ۔

فنانس یا مالی حیثیت کے شواہد جو اس بات کی تصدیق کریں کہ آپ کینیڈا میں اپنی پڑھائی کی فیس ادا کرسکتے ہیں اور اپنے رہائشی اخراجات کو پورا کرسکتے ہیں۔

تعلیمی حوالے کے دو خطوط جو ماسٹرز، پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے تیاری کی تصدیق کرتے ہیں (کچھ معاملات میں ان میں آجروں کے خط بھی شامل ہوسکتے ہیں)

ترجمہ شدہ دستاویزات (ٹرانسلیٹڈ ڈاکیومنٹس) کو پروفیشنل مترجم کے ذریعہ تصدیق کرنی چاہیے۔ آپ کو اپنی دستاویزات کے اصل ورژن بھی شامل کرنا ہوں گے۔

کینیڈا کی یونیورسٹیز میں داخلے کی درخواست کی آخری تاریخ:

اگر آپ کینیڈا میں پڑھنے کے لیے درخواست دینے کا سوچ رہے ہیں تو آپ اندراج کے دو سیشنز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

موسم سرما کے سیشن کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ یکم ستمبر ہے۔

موسم گرما کے اندراجات 15 جنوری سے ماسٹرز کے طلباء اور اس سے قبل بیچلرز کے طلباء کے لیے شروع ہوں گے۔

ڈیڈ لائنز میں بھی ایک ادارہ دوسرے سے مختلف ہوسکتا ہے۔

یہ ممکن ہے کہ ایک ہی یونیورسٹی میں ڈسپلن کی ایک ڈگری کی دوسری یونیورسٹی میں مختلف ڈیڈ لائن ہو۔

ہمارا مشورہ ہے کہ تازہ ترین معلومات کے لیے آپ تعلیمی پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ چیک کریں۔

یونیورسٹی میں قبول کرنے کے لیے آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروگرام شروع ہونے سے 8 سے 12 ماہ قبل درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

درخواستیں دینے کا عمل بند ہونے کے ایک یا دو ماہ بعد طلبا کو یونیورسٹی سے قبولیت کا ایک باضابطہ خط موصول ہوتا ہے۔

اپنا قبولیت نامہ موصول ہونے کے بعد کیے جانے والے حتمی اقدامات:

تمام ضروریات کو پورا کرنے، درخواست کے عمل کو مکمل کرنے اور یونیورسٹی سے اپنا قبولیت نامہ (ایکسیپٹنس لیٹر) حاصل کرنے کے بعد آپ کو کچھ اضافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آپ کی ہیلتھ انشورنس کی رقم کا حصول کینیڈا کے اس صوبے پر منحصر ہوتا ہے جہاں آپ نے اپلائی کیا ہو۔

جیسے ہی آپ کو قبولیت کا خط (ایکسیپٹنس لیٹر) ملتا ہے آپ کو کینیڈا کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینی ضروری ہے۔

جب آپ کا ویزا کنفرم ہوجائے تو کینیڈا کے لیے ٹکٹ خرید لیں۔

اپنی کلاسوں کو باضابطہ طور پر شروع کرنے کے لیے آپ کو یونیورسٹی میں اپنے نام کا اندراج کرانا ہوگا۔

تو کیا آپ کینیڈا میں اپنی مستقبل کی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے تیار ہیں؟

ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو